میری لینڈ کی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک 5 ڈرا میں 42 لاکھ بھارتی روپوں کی جیت لی اور جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننے والے  نمبر اس کے خواب میں نظر آئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمت فاتح نے نے بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبرخواب میں دیکھنے کے ایک ہفتے بعد ایک ٹکٹ خریدا، خاتون نے لاٹری حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے خواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی میں شرکت کی، اس رات کے بعد جب انہوں نے اپنا ٹکٹ چیک کیا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ انہوں نے جیک پاٹ  جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق ان کا خواب اس وقت  سچ ثابت ہوا جب جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا جس کے ذریعے اس نے 50 پزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواب میں انہوں نے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • چاندی کی قیمت میں کمی، فی تولہ 61 روپے سستی ہو گئی
  • اگر آپ ذہین ہیں تو اس لاکر کا درست کوڈ بتایئے؟
  • پیٹرول مہنگا ہونے سے عوام اور پمپ مالکان پریشان، 90 فیصد لوگوں کا ٹنکی فُل کروانا خواب بن گیا
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار