ڈپٹی کمشنر کرم کی ٹانگ میں لگی گولی نہ نکالی جاسکی، کندھے کے فریکچر کا آپریشن بھی نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)بگن واقعے میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں الشفاء اسپتال اسلام آباد شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
زخمی ڈپٹی کمشنر کے بیٹے سکندر محسود نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا سی ایم ایچ پشاور میں بہتر علاج معالجہ ہوا ہے، اسلام آباد میں ہمیں علاج میں مزید سہولت ہوگی۔
سکندر محسود نے کہا کہ میرے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، حکومت اور پاک فوج کے مشکور ہیں کہ میرے والد کا مکمل خیال رکھا۔
خیال رہے کہ کرم میں سابق ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود چار جنوری کو شرپسندوں کی فائرنگ زخمی ہوئے تھے، انہیں تین گولیاں لگی تھیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے جاوید محسود کے بائیں کندھے سے دو گولیاں نکال دی ہیں، کندھے کےفریکچر کی سرجری ابھی نہیں کی گئی ہے، مناسب وقت پر ان کے کندھے کی سرجری کی جائے گی، جاوید محسود کی ٹانگ کی ہڈی بھی جوڑ لی گئی ہے، تاہم گولی فی الحال نہیں نکالی گئی۔
مزیدپڑھیں:جونی لیور نے عمران اشرف کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں