کراچی: تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں پراسرار آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی:
سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سولجر بازار کے باہر 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی ، فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پالیا۔
سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کا کہنا ہے کہ جلنے والی موٹرسائیکلیں کیس پراپرٹی نہیں ہیں بلکہ کچرے میں موٹرسائیکلوں کے پارٹس، چیچز، انجن ، ٹائر ، رقم ، سیٹیں وغیرہ پڑی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچرے میں لگنے والی آگ بھڑکی جس نے کچرے میں پڑے موٹرسائیکلوں کے پارٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آتش زدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سولجر بازار کے باہر
پڑھیں:
ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا،کار سوار3 افراد جاں بحق
ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا،کار سوار3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ملتان کے سہوچوک کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سبزیوں سے بھرا منی ڈالاکار پرالٹ گیاجس کے نتیجے میں 3 کارسوارافرادموقع پرہی دم توڑگئے،کار کے موڑ کاٹنے کے دوران منی ڈالا بے قابو ہوکرکارپرالٹ گیا۔کارمیں پانچ افراد سوارتھے،ایک بچہ اورایک خاتون معجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ترجمان ریسکیو1122نے کہا کہ جاں بحق افرادمیں دو خواتین اورایک مرد شامل ہے ،ریسکیو ٹیم نے لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں،جاں بحق افراد کی شناخت محمد یاسین،کوثر پروین اور زاہدہ کے نام سے ہوئی ۔