لاہور بارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج، متعدد وکلا زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس نے لاہوربارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرکے متعدد وکلا کو حراست میں لے لیا۔
پولیس زرائع کے مطابق زیرحراست متعددوکلا کو شورٹی بانڈز پر رہا کردیا گیا، فائرنگ کرنے کا مقدمہ ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کی مدعیت میں درج کیا گیاْ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا اور انکے ساتھیوں نے جیت کی خوشی میں اندھا دھند فائرنگ کی، مقدمہ میں سلیم، جنید، خضرحیات، شہریار، زاہد، رضوان، سفیان سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے پسٹل، ممنوعہ بور کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں، موبائل فوٹجیز کی مدد سےدیگر ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔