اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔
برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نسل پرستانہ بیانات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی خلوص، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی دہائیوں سے پروان چڑھنے والا یہ تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے۔
ان کاکہناتھا کہ دونوں ممالک کے گہرے اور کثیر الجہتی تعلقات تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط جیسے اہم شعبوں پر محیط ہیں، 17 لاکھ سے زائد برطانوی پاکستانیوں کی موجودگی دونوں دوست ممالک کے درمیان سب سے مضبوط رشتہ ہے، اس کے پیش نظر، برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔
انہوںنے کہا کہ چند افراد کے قابل مذمت اعمال کو پورے 17 لاکھ برطانوی پاکستانیوں کی کمیونٹی کے ساتھ جوڑنا درست نہیں، پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے برطانیہ کی ترقی، خوشحالی اور آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے برطانوی بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں دونوں عالمی جنگوں میں جمہوریت کی حمایت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ آج برطانوی پاکستانی برطانیہ کے صحت، ریٹیل اور سروسز سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کئی پاکستانی نژاد برطانوی شہری اہم عوامی عہدوں پر فائز ہیں، اور ہزاروں لوگ پارلیمنٹ کے اراکین، میئرز، کونسلرز اور مقامی پولیس اور میونسپل سروسز کے ارکان کے طور پر اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے ہیں۔
ترجمان نے   کہا کہ برطانوی پاکستانی کھیلوں اور فنون میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، ان کے کھانے اور موسیقی برطانوی ثقافت کو مزید خوبصورتی بخشتے ہیں، اتنی بڑی اور متنوع کمیونٹی کو چند افراد کے اعمال کی بنیاد پر بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: برطانوی پاکستانی برطانیہ میں نسل پرستانہ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا دورہ بیلجیئم مکمل ،برسلز سے وطن واپس روانہ

ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ بیلجئیم مکمل کرنے کے بعد برسلز سے وطن واپس روانہ ہوگئے، وطن واپسی کے سفر کے دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کیا ۔یورپی یونین کے چوتھے انڈوپیسفک وزارتی فورم کے دوران انہوں نے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کے چوتھے انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈ لائن ملاقاتیں جاری رہیں۔ اسحاق ڈار نے جاپان کی نائب وزیر خارجہ ایری آرفیا سے ملاقات کی جس میں پاک–جاپان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار

ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسحاق ڈار برسلز سے وطن واپس روانہ ہوئے اور واپسی پر مدینہ منورہ میں قیام کیا اور مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کی۔

متعلقہ مضامین

  • دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح ، مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے
  • مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ
  • پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
  • دفتر خارجہ میں مینا بازار سج گیا، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار کا دورہ بیلجیئم مکمل ،برسلز سے وطن واپس روانہ
  • افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے، طالبان روکیں: دفتر خارجہ
  • دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی‘دفتر خار جہ
  • طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، دفتر خارجہ
  • ابھی تک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تنازع میں ثالثی پر عملی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، دفتر خارجہ
  • پاک کینیڈا معیشت میں بزنس کمیونٹی پُل کا کردار ادا کر رہی ہے: پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم