سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے کچی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی اور ٹھکانے کا گھیراو کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے، اسلحے اور گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ 10 دہشت گرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-01-12
ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی ایک اہم آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ اطلاع ملنے پر کی گئی، جس میں فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے انتہائی منظم اندازمیں آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام 10 دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے اور حالیہ عرصے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں، بھتہ خوری اور سیکورٹی اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے۔ فورسز کو آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم بھرپورجوابی کارروائی کے نتیجے میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں اب بھی کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے، سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ یہ آپریشن حالیہ مہینوں میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والی بڑی کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔