— فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان کو ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ: کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ کوئلہ کان کو سیل کر کے تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔

گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے کی وجہ سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سنجدی کی کوئلہ کان نکال لی

پڑھیں:

تمام انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی، وزارت مذہبی امور

فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ عازمین کو سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔  

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔

نجی حج اسکیم، حج آرگنائزرز، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اور حکومت آمنے سامنے

کراچی، اسلام آباد نجی حج اسکیم کے 67ہزار عازمین کے...

حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازیں سعودی عرب کےلیے روانہ ہوں گی، 29 اپریل کو لاہور سے دو جبکہ اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی۔

اسلام آباد سے 29 اپریل کو قومی ایئرلائن کی پرواز صبح پونے پانچ بجے روانہ ہوگی، یہ پرواز 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔

لاہور سے نجی ایئرلائنز کی پرواز صبح ساڑھے آٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی، کوئٹہ سے قومی ایئرلائن کی پرواز صبح ساڑھے نو بجے روانہ ہوگی۔ کوئٹہ سے بھی 150 مسافروں کے ساتھ قومی ایئرلائن کی پرواز روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے 67 ہزار عازمین کے حج سے محرومی کا معاملہ، وزیر اعظم سے وفد کی ملاقات وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کیلئے حج فلائٹس کے شیڈول کی منظوری دیدی

ملتان سے قومی ایئرلائن کی پرواز رات سوا 8 بجے روانہ ہوگی، ملتان سےقومی ایئرلائن کی پرواز 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔ 

اسی طرح کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز رات ساڑھے نو بجے روانہ ہوگی، کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے 285 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔

لاہور سے دوسری پرواز 329 عازمین کے ساتھ رات سوا 10 بجے روانہ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تمام پہلو مشکوک ہیں، بھارت کا جھوٹ چلنے والا نہیں، عرفان صدیقی
  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے حج آپریشن کا آج رات آغاز، خصوصی انتظامات مکمل
  • حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی
  • یوکرین جنگ: کُروسک کو مکمل طور پر آزاد کرا لینے کا روسی دعویٰ
  • حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل، 29اپریل کو پہلی پرواز
  • حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ، پہلی پرواز کب روانہ ہو گی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • تمام انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی، وزارت مذہبی امور
  • ’پاکستانیوں کو نکال رہے ہیں تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟‘ سوال پر گلوکار کو مرچیں لگ گئیں
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں
  • تورغر: چیئر لفٹ پھنس گئی، ریسکیو عملے نے تمام افراد کو بچالیا