26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے درج 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے وکیل درخواست گزار کی جانب سے فائلیں تیار کرکے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ فائلیں تیار کرکے آیا کریں، میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کررہے ہیں۔
’ہر جگہ پروٹوکول ملے، ایسا نہیں ہوسکتا‘اس موقع پر وکلا کی جانب سے ملزمہ بشریٰ بی بی کا سادہ کاغذ پر دستخظ اور انگوٹھا لگوانے پر جج نے ایک بار پھر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹوکول ملے، ایسا نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں موجود بشریٰ بی بی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کیا کردار ادا کررہی ہیں؟
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ میں نے آپ کو انتظار نہیں کرایا، میں فیصلہ لکھوا رہا تھا، وہ چھوڑ کر آپ کی ضمانتوں پر سماعت کررہا ہوں۔ انہوں نے وکلا کو ہدایت کی کہ عدالتی حکم نامہ جاری ہونے کے بعد اس پر ملزمہ کے دستخط اور انگوٹھے کا نشان لگے گا۔
’عدالت پر یقین کرنا سیکھیں‘عدالت نے وکیل ڈاکٹر قدیر خواجہ کے بولنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یقین کرنا سیکھیں، عدالت پر یقین کیا کریں، آپ یقین کریں گے تو لوگ پھر آپ پر یقین کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج: بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور
بعدازاں، عدالت نے عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک احتجاج پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
26 نومبر wenews انسداد دہشتگردی عدالت بشریٰ بی بی جج طاہر عباس سپرا ڈی چوک احتجاج عباوری ضمانت منظور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت جج طاہر عباس سپرا ڈی چوک احتجاج عباوری ضمانت منظور جج طاہر عباس سپرا بی بی کی
پڑھیں:
عمران خان کی ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر چیف جسٹس کے سوالات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دئیے ہیںسپریم کورٹ نے عمران خان کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیا ہے. چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ ضمانت کے کیس میں کیس کے مرکزی میرٹس پر کیسے رائے دے سکتی تھی. انہوں نے وکلا سے کہا کہ اس قانونی نقطے پر عدالت کی معاونت کریں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟. چیف جسٹس نے کہا کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے وکلا آئندہ سماعت تک لیگل ایشوز پر تیاری کر لیں فریقین کے وکلا قانونی سوالات پر عدالت کی معاونت کریں تاکہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو سکے�(جاری ہے)
�