انڈین اسٹار پیسر جسپریت بمراہ کو دسمبر 2024 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں جسپریت بمراہ نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن کو پچھاڑ دیا ہے، انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

جسپریت بمراہ نے ٓسٹریلیا کے خلاف سیریز میں گزشتہ ماہ کھیلے گئے 3 ٹیسٹ میچز میں 14.

22 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سیریز میں جسپریت بمراہ بھارت کی جانب سے واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔

Player of the Series ????

Jasprit Bumrah – a notch above the rest in the #AUSvIND series ????

More ➡️ https://t.co/wXHhtLNeEI#WTC25 pic.twitter.com/UYdH9tafUb

— ICC (@ICC) January 5, 2025

اس سیریز میں جسپریت بمراہ کو 20 سے کم اوسط کے ساتھ 200 وکٹیں حاصل کرنے والے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بولر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان، بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ رواں ماہ آئی سی سی کی جانب سے دسمبر 2024 کے لیے پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ پلیئر آف دی منتھ کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں 3، 3 ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ انڈیا ایوارڈ بھارت جسپریت بمراہ دسمبر 2024 قرار

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا ایوارڈ بھارت جسپریت بمراہ جسپریت بمراہ کے لیے

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی، سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکا روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت متوقع ہے، ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے، پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جبکہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکا کیلئے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیش سے ٹی20 سیریز میں شکست؛ ہیڈ کوچ کے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر
  • سیریز کا آخری ٹی20؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
  • اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن کب ریلیز ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • دوسرا ٹی 20،بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی