معروف مصنف نیل گیمن پر 8 خواتین کے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
مشہور مصنف نیل گیمن، جو کہ "دی سینڈمین" اور "کورالائن" جیسے کامیاب کتابوں کے ادیب ہیں، ان پر آٹھ خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ الزامات نیویارک میگزین کے کور اسٹوری "تھیر از نو سیف ورڈ" میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔
رپورٹر لیلا شاپیرو نے ان خواتین سے بات کی جنہوں نے گیمن کے خلاف یکساں دعوے کیے۔ ان الزامات میں بی ڈی ایس ایم، زبردستی کے واقعات، اور ذاتی تعلقات کے دوران غیر اخلاقی رویہ شامل ہے۔
ایک متاثرہ خاتون، اسکارلیٹ پاولووچ، نے دعویٰ کیا کہ گیمن نے ان کے ساتھ متعدد بار زبردستی کی، جبکہ وہ ان کے بچے کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
معروف اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے
پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور متعدد یادگار کردار ادا کیے۔
عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل انتقام میں رشید بابا کے کردار سے بےحد شہرت ملی، جس نے ناظرین سے زبردست پذیرائی حاصل کی، اُن کی عمدہ اداکاری اور خوبصورت اردو تلفظ نے اُنہیں مداحوں کے دلوں میں خاص مقام دلایا۔
اُن کے دیگر معروف ڈراموں میں کراچی ڈویژن (2021)، باشو (2023)، ہیر رانجھا (2012) اور کھلونا شامل ہیں۔
عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا، اُن کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔
 اداکار شمعون عباسی نے اپنے چچا عزیر عباسی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میرے پیارے چچا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، براہِ کرم اُن کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔
 حیدرآباد: پنیاری نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
حیدرآباد: پنیاری نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد