بانی سے ملاقات: حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بانی سے ملاقات: حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے حکومت نے کہا ہے کوئی راستہ نکالتے ہیں۔حکومت اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دونوں کمیٹیوں نے ایاز صادق پر اعتماد کا اظہار کیا، عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا مسودہ پڑھ کر سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی 7 دنوں میں اپوزیشن مطالبات پر تحریری موقف پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حکومتی کمیٹی نے تائید کی ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی چیئرمین سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا مذاکرات ٹھیک سمت میں جا رہے ہیں، کوئی تشویش نہیں ہونی چاہئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی
پڑھیں:
حکومت کا بانیٔ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور
اختیار ولی— فائل فوٹوحکومت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اختیار ولی نے کہا یہ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیرِاعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا منشیات کے اسمگلروں سے گٹھ جوڑ ہے۔
اختیار ولی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا، یہ لوگ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر آئے روز حملہ آور ہو رہے ہیں۔