گورنر الیون نے دوستانہ میچ میں شوبز اسٹار الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
گورنر ہاوس پنجاب میں شوبز اسٹار الیون اور گورنر الیون کے درمیان ہونے والے دوستانہ کرکٹ میچ میں گورنر الیون نے شوبز الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دوستانہ میچ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے بولنگ اور بلے بازی کی۔دوسری جانب شوبز اسٹار الیون کی جانب سے سلیم شیخ، گلوکار ابرار الحق اور ارباز خان ٹیم کا حصہ تھے۔
سنسنی خیز مقابلہ میں گورنر الیون نے شوبز اسٹار الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
میچ میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے اسپورٹس کے فروغ کے لیے لاہور قلندر کی کاوشوں کو سراہا۔
گلوکار ابرار الحق اورسلیم شیخ کو گورنر ہاوس میں ہونے والے میچ میں کھیلتا دیکھ کرشریک شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔
شائقین کرکٹ نے لاہور قلندر اور سول سٹی کی اسپورٹس میں کاوشوں کو خوب سراہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میچ میں
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔
اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا