کینسر کا مریض بن کر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش، ملزم ساتھی سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کے عملے کی شکایت پر ایک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے جو کینسر کی جعلی دستاویزات پیش کرکے امریکا کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم رضا عباس سیالکوٹ اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ کراچی کا رہائشی ہے۔ رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹ قونصلیٹ میں پیش کیں۔
ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کروائیں۔ ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس لیب اسسٹنٹ نے 30 ہزار روپے میں فراہم کیں۔
رضا عباس کی امریکی ویزے کیلئے درخواست پہلے بھی امریکی سفارتخانے سے مسترد ہوچکی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کیے جانے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا لینے کیلئے ایک اور شرط رکھ دی
امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا چاہیئے تو 15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑیگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ملکوں کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان ملکوں سے آنیوالوں کو 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ بھرنا پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا ویزا لینے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام نے ویزا کے حصول کے لیے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا چاہیئے تو 15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ملکوں کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان ملکوں سے آنے والوں کو 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ بھرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق وقت پر واپس جانے والوں کو پیسے واپس مل جائیں گے جبکہ 20 اگست سے شروع ہونے والا پائلٹ پروگرام تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا۔