میرپور ماتھیلو: بااثر وڈیرہ آپے سے باہر سومرا برادری کے گھروں پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (پ ر) نواحی علاقے گاؤں کوری کوہ میں گزشتہ روز بااثر وڈیرے اسلام مہر و ساتھیوں نے سومرا برادری کے گھروں پر دھاوا بول کر فائرنگ شروع کردی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سلسلے میں سومرا برادری کے افراد نے الطاف سومرو کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرے نے بلا جواز ہمارے گھر پر حملہ کر کے ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا، مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا
امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق عام حالات میں ٹیکساس کے شہر جوزفین کے باہر 400 ایکڑ زمین پر رہائشی منصوبہ کوئی غیر معمولی بات نہ ہوتی، لیکن حالیہ مہینوں میں گورنر گریگ ایبٹ نے اِس مجوزہ منصوبے کو روکنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔ اِس منصوبے کے دفاع کے لیے اسلامی سینٹر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے، گورنر کا ردعمل دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہ نائن الیون 9/11 ہو۔