اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے سینتالیسویں صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 2017ء میں ٹرمپ نے ملک کے پینتالیسویں صدر کے طور پر منصب سنبھالا تھا۔ گو کہ اس وقت وہ سیاسی طور پر مقابلتاً نئے اور ناتجربہ کار تھے، اب البتہ کئی اہم سیاسی شخصیات اور کاروباری میدان کے بڑے بڑے نام ان کے ساتھ ہیں۔

فرانس اور یورپ کو ٹرمپ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، فرانسیسی وزیر اعظم

ٹرمپ کی فتح ریلی: صدارت کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈرز کے بہت سے وعدے

مستقبل کے یوکرینی بفر زون میں جرمن فوجی تعیناتی ممکن، وزیر دفاع

انتہائی سرد موسم کی وجہ سے پیر بیس جنوری کے روز حلف برداری کی تقریب دارالحکومت واشنگٹن میں یو ایس کیپیٹول کی عمارت کے اندر منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کیپیٹول کے دروازے پر سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کا استقبال اور بائیڈن نے روایت کے مطابق انہیں وائٹ ہاؤس میں چائے پیش کی۔ بائیڈن اور فرسٹ لیڈی جل بائیڈن نے اس موقع پر ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا کو خوش آمدید کہتے ہوئے 'ویلکن ہوم‘ کہا۔

حلف برداری کی تقریب سے اپنے خطاب میں ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کے کلیدی نکات پر روشنی ڈالی۔

اس تناظر میں کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے جلد ہی مزید کئی اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ امریکا کا زوال اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اقتدار میں واپسی کو 'بدعنوان اور انتہا پسند اسٹیبلشمنٹ‘ کو مسترد کیے جانے سے تعمبیر کیا۔ صدر کے بقول امریکہ کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے البتہ ملک کو درپیش چیلنجز سے حقیقت پسندانہ انداز سے نمٹنا ہو گا اور اعتماد کے بحران جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پیرس معاہدے سے دستبرداری

ڈونلڈ ٹرمپ نے تحفظ ماحول سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر نے کہا کہ وہ جنوبی سرحد پر ایمرجنسی نافذ کر دیں گے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ لاکھوں 'غیر قانونی مہاجرین‘ کو ملک بدر کر دیں گے۔ ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ مریخ کی جانب خلاباز روانہ کریں گے۔

نیا تجارتی نظام

امریکی صدر نے کہا کہ وہ امریکیوں کے مفاد کے لیے دیگر ممالک پر ٹیکس لگائیں گے۔

ساتھی ہی انہوں نے تجارتی نظام کو از سر نو تبدیل کرنے کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ امریکا کئی نئے نظام متعارف کرائے گا۔

نو منتخب امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت صرف دو جنسوں کو تسلیم کرنے کی پالیسی اپنائے گی، مرد اور عورت۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ٹرمپ کو مبارک باد دی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے اتحاد کے سب سے اچھے دن ابھی آنا باقی ہیں۔

ٹرمپ نے 2017 سے 2021 کے درمیان اپنی پہلی صدارت میں کئی سفارتی فیصلے ایسے لیے تھے، جنہیں اسرائیل کے مفاد میں قرار دیا جاتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ دوبارہ مل کر کام کرنے سے ہم امریکہ اسرائیل اتحاد کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔"

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے کہا، ''صدر ٹرمپ ہمیشہ فیصلہ کن ہوتے ہیں، اور انہوں نے طاقت کی پالیسی کے ذریعے جس امن کا اعلان کیا ہے، وہ امریکی قیادت کو مضبوط کرنے اور ایک طویل المدتی اور منصفانہ امن کے حصول کا موقع فراہم کرتا ہے، جو کہ اولین ترجیح ہے۔

‘‘

نیٹو کے سربراہ مارک رٹے نے کہا کہ ٹرمپ کی واپسی اتحاد میں "دفاعی اخراجات اور پیداوار کو ٹربو چارج کرے گی"۔

’’یورپی یونین عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے،‘‘ بلاک کی چیف ارزولا فان ڈیئر لاین نے ایکس پر لکھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا، ''میں ایک بار پھر ایک ساتھ مل کر کام کرنے، ہمارے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچانے اور دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کا منتظر ہوں۔‘‘

ع س / ع ا (نیوز ایجنسیاں)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹرمپ کی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی۔ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے تہران کو متنبہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکی فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو صفح ہستی سے مٹا چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو امریکا دوبارہ حملہ کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔ٹرمپ کا یہ بیان ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکی و اسرائیلی بمباری کے باعث ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین کا ادارے میں کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خط اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد مِگ 21طیاروں کو ہمیشہ کیلئے غیرفعال کرنے کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت میں نوکریاں دینا بند کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • روس میں انٹرنیٹ پرانتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پرجرمانہ لگانے کا اعلان
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی کو پھر چپیڑ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا باراک اوباما پر غداری کا الزام، سابق صدر نے ردعمل میں کیا کہا؟
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کو غدار قرار دے دیا
  • کشمیر پر ثالثی سے متعلق پاکستانی رہنما سے جمعہ کو ملاقات ہوگی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
  • ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی
  • اسرائیل کیخلاف تمام آپشنز زیر غور ہیں، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ