UrduPoint:
2025-04-25@08:43:50 GMT

ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز ان کی ترجیحات کے مظہر

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز ان کی ترجیحات کے مظہر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے عہدہ صدارت کے پہلے دن کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے۔ آرڈرز کی اتنی بڑی تعداد جو نہ صرف غیر معمولی تھی، بلکہ انہوں نے یہ دست‍خط اپنے حامیوں کی موجودگی میں کیپیٹل ون ایرینا میں ریڈ ڈیسک پر کیں۔ حالانکہ عام طور پر، ہر نیا امریکی صدر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتا ہے۔

ٹرمپ نے بعد میں دن میں مزید احکامات پر وہیں دستخط کیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری، اہم خارجہ پالیسی سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان

ایگزیکٹیو آرڈرز وہ ہدایات ہیں جو صدر کانگریس سے مشورہ کیے بغیر جاری کرتے ہیں۔ کانگریس ہی باقاعدہ قوانین کی منظوری دیتی ہے۔ صدر ایوان اور سینیٹ کو نظر انداز کرکے وفاقی حکام کو براہ راست اپنی ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم، ان ایگزیکٹو آرڈرز کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے، اور اگلا صدر اسے تبدیل کر سکتا ہے۔

واشنگٹن میں امریکن یونیورسٹی میں سیاست، گورننس اور معاشیات کی پروفیسر مشیل ایگن نے ای میل کے ذریعے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ان صدارتی فرمودات پر دستخط کرنا " تیزی سے گورننس کی اہم شکل بن گیا ہے لیکن انہیں آسانی سے الٹا بھی گیا ہے۔

" ٹرمپ نے پہلے دن کن ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے؟

ٹرمپ نے جس پہلے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، وہ اپنے پیشرو جو بائیڈن کے قائم کردہ 78 ضوابط کو منسوخ کرنا تھا۔

ٹرمپ کی فتح ریلی: صدارت کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈرز کے بہت سے وعدے

انہوں نے ایک اور ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ پیرس موسمیاتی معاہدے سے دستبردار ہو رہا ہے اور بعد میں وائٹ ہاؤس میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے نکل جائے گا۔

ٹرمپ کی مہم کے سب سے بڑے موضوعات میں سے ایک، امیگریشن، بھی پہلے دن کے کئی ایگزیکٹو آرڈرز کا حصہ تھا۔ صدر نے میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر ایک قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا، تاکہ حکومت اس پر قابو پا سکے جسے ٹرمپ ایک تباہ کن صورت حال کہتے ہیں۔ اور اس سے غیر دستاویزی تارکین وطن کے اس "حملے" کو روکا جا سکتا ہے جو بائیڈن کی صدارت میں ہوا تھا۔

ٹرمپ کی مہم کا ایک اور اہم موضوع ایل بی جی ٹی کیو پلس سے متعلق تھا۔ انہوں نے پیر کو اس حوالے سے بھی ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امریکی پالیسی کے مطابق، صرف دو جنسیں ہوں گی، مرد اور عورت، جس میں غیر بائنری یا متنوع آپشن اب موجود نہیں ہے۔ حکم نامے میں وفاقی ایجنسیوں کو صدر بائیڈن کے تحت جاری کردہ پالیسیوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی، جس نے خواجہ سراؤں کے لیے وفاقی شناخت پر اپنے جنس کے متعلق اپ ڈیٹ کرنا آسان بنا دیا تھا۔

ٹرمپ کی ہدایات کا امریکہ کے لیے کیا مطلب ہے؟

ٹرمپ نے اپنے دفتر میں پہلے ہی دن جن ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے وہ صدر کی ترجیحات کو ظاہر کرتے ہیں۔

پوٹن ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، کریملن

بین الاقوامی لاء فرم پِلزبری کے پبلک پالیسی پریکٹس کے ایک پارٹنر کریگ سیپرسٹین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، "میرے خیال میں یہ (ثقافتی جنگ) کے مسائل نئی انتظامیہ کے ابتدائی دنوں اور نئی کانگریس کے ابتدائی دنوں میں نمایاں ہوں گے۔

"

ماہر قانون ایمی گھوش کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ذریعہ ایک ہی وقت میں اور پہلے دن اتنے ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنا ملک کے لیے فوری تبدیلی کی علامت نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے دستبرداری کو لاگو ہونے میں ایک سال لگے گا۔ ان کا مزید کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ امریکی کچھ دوسرے احکامات کے نتائج کو محسوس کریں، اس میں کچھ وقت لگے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے علاقائی عزائم: پاناما کینال اور گرین لینڈ پر کنٹرول کی خواہش

گھوش کا کہنا تھا کہ ٹرمپ قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنے والے حکم نامے پر دستخط کر سکتے ہیں، لیکن جن پالیسیوں کو وہ نافذ کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے انہیں نافذ کرنے والی وفاقی ایجنسیوں کو کئی مراحل پر مشتمل عمل سے گزرنا پڑے گا۔

ٹرمپ کی 6 جنوری کے فسادیوں کے لیے معافی

پیر کو اوول آفس میں، ٹرمپ نے تقریباً تمام 1,600 مدعا علیہان کو معاف کرنے کے احکامات پر دستخط کیے جنہوں نے 6 جنوری 2021 کو اقتدار کی منتقلی کو روکنے کی کوشش میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بولا تھا۔

ٹرمپ ان لوگوں کو "6 جنوری کا یرغمال" کہتے ہیں۔

کسی امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اپنے پہلے دن ہی اتنی بڑی تعداد میں معافیوں پر دستخط کرتے دیکھنا ایک نایاب منظر تھا۔

ج ا ⁄ ص ز (کارلا بلیکر)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط پر دستخط کیے ٹرمپ کی پہلے دن ٹرمپ کے کے لیے

پڑھیں:

شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 100 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

یہ سنگِ میل انہوں نے پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، جب انہوں نے مخالف کپتان محمد رضوان کو آؤٹ کرکے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر اور پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔ وہ اب پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:شاداب خان نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا کی تھی؟

اس فہرست میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی 118 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ ان کے بعد وہاب ریاض (113)، شاہین شاہ آفریدی (109) اور شاداب خان (100) کا نمبر آتا ہے۔ فہیم اشرف 79 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز

حسن علی – 118 وکٹیں (86 اننگز)

وہاب ریاض – 113 وکٹیں (87 اننگز)

شاہین شاہ آفریدی – 109 وکٹیں (75 اننگز)

شاداب خان – 100 وکٹیں (89 اننگز)

فہیم اشرف – 79 وکٹیں (73 اننگز)

دوسری جانب، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 10 میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل10: بابراعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان اور جیسن روئے کے لیے بڑے اعزاز کا اعلان

شاداب خان، محمد نواز، جیسن ہولڈر اور رائلی میرڈتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے ملتان کو 20 اوورز میں 168 رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر مکمل کرلیا۔ 5 میچز میں مسلسل 5 فتوحات کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 وکٹیں پی ایس ایل 10 حسن علی شاداب خان شاہین شاہ آفریدی

متعلقہ مضامین

  • حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ کے مابین ”علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • واہگہ – اٹاری بارڈر پہلے کب کب اور کیوں بند ہوتا رہا؟
  • واہگہ بارڈر پہلے کتنی مرتبہ بند ہو چکاہے ؟ جانئے
  • شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
  • بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث واہگہ اور اٹاری بارڈر پہلے کتنی بار بند ہوچکا ہے؟
  • سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز
  • پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی
  • 25 اپریل کو آسمان پر ’مسکراتے چہرے‘ کا حیران کُن نظارہ، کس وقت دیکھا جاسکے گا؟
  • ججزٹرانسفرکیس : رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ آئینی بنچ کو جواب جمع کرا دیا