UrduPoint:
2025-07-25@12:04:16 GMT

ترکی: ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

ترکی: ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پر لکھا کہ ترکی کے شمال مغربی صوبے بولُو میں لگنے والی آگ کے سبب 32 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ آگ کرتالکایا نامی شہر کے ایک ہوٹل میں گزشتہ شب بھڑکی تاہم اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ مزید یہ کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد آگ بجھانے والی درجنوں گاڑیاں اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔

کرتالکایا مقامی سیاحوں کے لیے ایک معروف اسکیئنگ مقام ہے۔

ترکی میں 131 مقامات پر جنگلاتی آگ، رہائشیوں کی منتقلی

ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، چار افراد ہلاک

مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے اس ہوٹل کی اوپری منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ادارے آج منگل کی صبح تک اس آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

ترک ٹیلی وژن این ٹی وی کے مطابق لکڑی کے بنے فرش کی وجہ سے یہ آگ ہوٹل میں تیزی سے پھیلی۔ ویڈیوز میں لوگوں کو انتہائی پریشانی کے عالم میں بستر کی چادروں کو آپس میں باندھ کر ان کے ذریعے ہوٹل سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک عینی شاہد نے ترک اخبار حریت کو بتایا کہ اس نے لوگوں کو کھڑکیوں سے باہر کودتے ہوئے بھی دیکھا۔

رپورٹس کے مطابق اس ہوٹل میں 234 افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش تھی اور آتشزدگی کے وقت یہ مکمل طور پر بھرا ہوا تھا، کیونکہ ان دنوں ترکی میں اسکول کی چھٹیاں چل رہی ہیں۔

ا ب ا/ع ب (ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہوٹل میں

پڑھیں:

تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10 سے زائد افراد ہلاک

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی متنازع سرحد پر تازہ جھڑپوں میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں کئی عام شہری بھی شامل ہیں۔

 بھاری ہتھیاروں کا استعمال، فائرنگ کا تبادلہ جاری

تھائی فوج کے مطابق جھڑپوں کا آغاز کمبوڈیائی فوج کی جانب سے ہوا، جس نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ جبکہ کمبوڈیا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے فوجی دفاعی ردعمل کے طور پر لڑے کیونکہ وہ پہلے حملے کا نشانہ بنے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ اور جھڑپیں سرحد کے کئی مقامات پر اب بھی جاری ہیں، جس کے نتیجے میں خطے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

 تنازع کا پس منظر: برسوں پرانا سرحدی مسئلہ

یہ تنازع دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد کے ایک متنازع علاقے پر دعوے کی بنیاد پر ہے، جہاں جھڑپیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں۔ تازہ کشیدگی کی شروعات مئی 2025 میں ہوئی تھی، جب دونوں ملکوں کی فوجیں ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئیں۔

 سفارتی تعلقات متاثر، سفیروں کو واپس بلا لیا گیا

تازہ جھڑپوں کے بعد تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے، جبکہ کمبوڈیا نے بھی نہ صرف اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے بلکہ تھائی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

 خطے میں امن و امان کو خطرہ، عالمی برادری کی تشویش

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ جھڑپیں نہ صرف دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو متاثر کر رہی ہیں، بلکہ پورے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و امان کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں

متعلقہ مضامین

  •  باغبانپورہ : بچی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک
  • تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10 سے زائد افراد ہلاک
  • ملک بھرمیں ساڑھے چارسال کے دوران 79 خود کش حملے، 690 افراد جاں بحق
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ