مرڈوک کے میڈیا گروپ نے شہزادہ ہیری کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، پرائیویسی متاثر کرنے معافی اور ہرجانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
برطانوی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کے نیوز پیپر گروپ نے پرائیویسی پامال کرنے پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری سے معافی مانگتے ہوئے ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری بادشاہ کی تاجپوشی میں بیوی بچوں کے بغیر شریک ہوں گے
نیوز گروپ نیوزپیپرز کے وکیل ڈیوڈ شیربورن نے بتایا کہ ڈیوک آف سسیکس سے 1996 اور 2011 کے درمیان ان کی نجی زندگی میں دی سن کی سنگین مداخلت کے لیے مکمل اور واضح معافی مانگی۔ مذکورہ مداخلت میں دی سن کے لیے کام کرنے والے نجی تفتیش کاروں کی طرف سے کی گئی غیر قانونی بھی شامل ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب نیوز پیپرز گروپ نے اپنے اخبار دی سن میں کسی غلط خبر کا اعتراف کیا ہے۔ یہ ایک اخبار ایک وقت میں اپنے صفحہ 3 (پیچ تھری) پر خواتین کی غیرمناسب تصاویر چھاپنے کے لیے جانا جاتا تھا۔
وکیل کے بیان میں پرنس ہیری کو ہدف بنانے کے لیے فون ہیکنگ، نگرانی اور صحافیوں اور نجی تفتیش کاروں کے ذریعے نجی معلومات کے غلط استعمال کا اعتراف کیا گیا ہے۔ شہزادہ ہیری کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کی سماعت سے قبل گروپ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔ تاہم اب گروپ نے ہیری کی والدہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی میں دخل اندازی کو بھی تسلیم کرلیا ہے۔
تصفیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ڈیوک کو ہونے والی تکلیف اور رشتوں، دوستی اور خاندان کو پہنچنے والے نقصان کے لیے تسلیم کرتے ہیں اور معذرت خواہ ہیں اور ہم نے انہیں خاطر خواہ ہرجانہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
لندن کی ہائیکورٹ میں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب دی سن اور نیوز آف دی ورلڈ کے پبلشرز کے خلاف غیر قانونی طور پر جاسوسی کرنے پر ڈیوک آف سسیکس پرنس ہیری کا مقدمہ شروع ہونے والا تھا۔
مزید پڑھیے: کیا پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی راہیں جدا ہونے والی ہیں؟
گروپ آف نیوزپیپرز پر فون ہیک کیے جانے اور تفتیش کاروں کی زندگیوں میں غیر قانونی مداخلت کے الزامات پر مقدمہ کرنے والے 13 ہزار دعویداروں میں سے اب صرف کنگ چارلس III کے چھوٹے بیٹے 40 سالہ ہیری اور ایک اور شخص باقی رہ گئے تھے۔ دیگر دعویداروں نے نیوز گروپ سے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرلی تھی۔
ان تمام معاملات میں جو پبلشر کے خلاف لائے گئے ہیں جب سے ایک بڑے پیمانے پر فون ہیکنگ اسکینڈل نے مرڈوک کو سنہ 2011 میں نیوز آف دی ورلڈ کو بند کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ اس وقت پرنس ہیری کا مقدمہ مقدمے کی سماعت کے نزدیک پہنچ گیا تھا۔
یاد رہے کہ مرڈوک نے نیوز آف دی ورلڈ کو اس وقت بند کر دیا جب گارڈین نے رپورٹ کیا کہ ٹیبلوئڈ کے رپورٹروں نے 2002 میں قتل ہونے والی 13 سالہ اسکول کی طالبہ ملی ڈاؤلر کا فون ہیک کر لیا تھا جب کہ پولیس اسے تلاش کر رہی تھی۔
پرنس ہیری کا کیس منگل کی صبح شروع ہونے والا تھا۔ یہ مقدمہ ان 3 مقدموں میں سے ایک تھا جو ہیری نے برطانوی ٹیبلوائڈز پر دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ گروپ نے خبریں دینے کے لیے فون کے پیغامات کو سنا اور نجی تفتیش کاروں کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جس سے مدعی کی پرائیویسی (رازداری) کی خلاف ورزی ہوئی۔
مزید پڑھیں: ہیری اور میگھن مارکل کے چیف آف اسٹاف نے صرف 3 ماہ میں نوکری کیوں چھوڑ دی؟
ڈیلی مرر کے پبلشر کے خلاف اس کا مقدمہ اس وقت فتح پر ختم ہوا جب جج نے فیصلہ دیا کہ فون ہیکنگ اخبار اور اس کی بہن اشاعتوں میں “بڑے پیمانے پر اور عادت” تھی۔
یاد رہے کہ سنہ2023 میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران ہیری 19 ویں صدی کے اواخر کے بعد سے عدالت میں گواہی دینے والے شاہی خاندان کے پہلے سینیئر رکن بن گئے جنہوں نے شاہی خاندان کی اس خواہش کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا کہ خاندانی مسائل کو پبلک میں اس طرح اجاگر نہ کیا جائے۔
پریس کے ساتھ اس کا جھگڑا اس کی جوانی سے شروع ہوا جب ٹیبلوئڈز نے ان کے زخمی ہونے سے لے کر ان کی گرل فرینڈز کے منشیات کے استعمال تک ہر چیز کی رپورٹنگ کی۔
پرنس ہیری اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت کا ذمہ دار بھی میڈیا کو ٹھہراتے ہیں، جو 1997 میں پیرس میں پاپارازیوں (ٹیبلوئیڈز کے فوٹوگرافرز) کی جانب سے پیچھا کیے جانے کے موقعے پر ایک کار حادثے میں وفات پا گئی تھیں۔ پرنس ہیری گروپ پر اپنی اہلیہ و اداکار میگھن مارکل پر مسلسل حملوں کے الزام بھی لگاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے اس جوڑے کو شاہی زندگی چھوڑ کر سنہ 2020 میں امریکا منتقل ہوجانا پڑا۔ مذکورہ معاملے کے باعث پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ کے شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات بھی شدید متاثر ہوئے تھے۔
اس موقعے پر پرنس ہیری نے کہا تھا کہ میں یہ اپنی وجوہات کی بنا پر کر رہا ہوں، کاش میرا خاندان بھی اس کے ساتھ شامل ہوتا۔
یہ بھی پڑھیے: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ’ ڈیوک ‘ اور ’ ڈچز‘ کے خطابات سے بھی محروم ہوسکتے ہیں
پرنس ہیری نے عدالتی کاغذات میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد نے اس کے مقدمہ کی مخالفت کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے بڑے بھائی (پرنس آف ویلز) اور تخت کے وارث بھائی ولیم نے نیوز گروپ کے خلاف ایک نجی شکایت کا تصفیہ کیا جس کے جرمانے کی مالیت 10 لاکھ پاؤنڈ تھی۔
اب دیکھنا ہے کہ نیوز گروپ کے ڈیلی میل کے ناشر کے خلاف پرنس ہیری کے تیسرے کیس کا کیا نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔ اس مقدمے کی سماعت اگلے سال ہونے والی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی ٹیبلوئیڈ برطانوی شاہی خاندان برطانوی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک پرنس ہیری کنگ چارلس سوم لیڈی ڈیانا نیوز گروپ نیوزپیپر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی شاہی خاندان پرنس ہیری کنگ چارلس سوم مقدمے کی سماعت شہزادہ ہیری شاہی خاندان ہونے والی نیوز گروپ پرنس ہیری ہیری اور کے خلاف گروپ نے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں بچے کی ولادت متوقع؟ بھارتی میڈیا نے پیدائش کا مہینہ بھی بتادیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کے ہاں اکتوبر یا نومبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اگرچہ جوڑے نے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
کترینہ کیف کی ممکنہ حمل کے حوالے سے کئی ماہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، لیکن دونوں فنکاروں نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔
ان افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے لائم لائٹ سے دوری اختیار کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق، بچے کی پیدائش کے بعد وہ طویل میٹرنٹی بریک لیں گی اور اپنی زندگی کا زیادہ وقت عملی طور پر ماں بننے پر مرکوز کریں گی۔
مزید پڑھیں: ’اتنا غرور کس چیز کا ہے‘، کترینہ کی زرین خان کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل
دوسری جانب وکی کوشل نے کچھ عرصہ قبل اپنی فلم بیڈ نیوز کے ٹریلر لانچ کے دوران کترینہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ جہاں تک خوشخبری کی بات ہے تو ہم خود یہ خبر سب سے پہلے مداحوں سے شیئر کریں گے، فی الحال اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ابھی بیڈ نیوز انجوائے کریں، جب ’گُڈ نیوز‘ آئے گی تو ہم ضرور بتائیں گے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر 2021 میں راجستھان کے 6 سینسز فورٹ برواڑہ میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ شادی نہایت سادہ مگر یادگار تقریب تھی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: غیر مصدقہ رپورٹنگ بند کریں، کترینہ کیف نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
کام کے محاذ پر وکی کوشل حال ہی میں تاریخی فلم چھاوا میں نظر آئے جبکہ کترینہ کیف نے اپنی آخری فلم میری کرسمس میں وجے سیتھوپتی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بچہ، حمل بھارتی میڈیا کترینہ کیف وکی کوشل