قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
قومی اسمبلی--- فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمے داریوں میں توازن کا موقع دیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا خواتین اسٹاف اب دورانِ سیشن مغرب سےقبل گھر جا سکتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، ان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے سیکریٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس نے کہا ہے کہ اسپیکر کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ اقدامات کر رہی ہے۔
سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہیے، معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں:اسپیکر قومی اسمبلی
کنوینر کاکس چائلڈ رائٹس نکہت شکیل نے کہا کہ خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت ملے گی، اسپیکر کا یہ اقدام بچوں کی پرورش پر مثبت اثر ڈالے گا۔
کنٹری ایمبیسیڈر ویمن پولیٹیکل لیڈرز شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ یہ اقدام دیگر اداروں کے لیے بھی قابلِ تقلید ہے، خواتین کے لیےحکومتی اور نجی اداروں میں اس کا نفاذ ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی نے کہا
پڑھیں:
کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
فوٹو بشکریہ فیس بکمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل کر لیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ اور برنس گارڈن کے اطراف میں ٹینک بنائے گئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ٹینکوں میں 2 لاکھ 35 ہزار گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔
میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ ان ٹینکوں میں برنس گارڈن، آرٹس کونسل، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوں گی۔