اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف ممبران کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے اور پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ فیصلہ خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت فراہم کرے گا۔کنوینئرپارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس نکہت شکیل اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے بھی اس اقدام کوقابل ستائش قرار دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیٔرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • ریلیف پیکیج آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا قابل مذمت ہے
  • سندھ میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم، پاکستان ویکسین فراہم کرنیوالا 149واں ملک بن گیا