اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 44 کروڑ ڈالر رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوکر 11 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے قرضوں کی واپسی رول اوور کیے جانے کے باوجود ملک قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے مشکل صورتحال سے دوچار ہے، حکومت کی معاشی ٹیم چین سے قرضوں کی واپسی رول اوور کروانے کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملٹی نیشنل کمپنیوں کا منافع 114 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہو کر 16 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئے، جس میں کمرشل بینکوں کے حصص بھی شامل ہیں، جو گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس میں 1553 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 553 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 672 پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 683 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔