کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈز کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی، پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران جنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 9لاکھ 15ہزار 4سو 40لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔اس کے علاوہ اوتھل اور جیوانی سے 34.

505کلوگرام چرس کی اندرون بیرون ملک اسمگلنگ کو بھی ناکام بنایا۔مذکورہ منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 0.57ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی روڈ چیک پوسٹس پر دوران چیکنگ 30.6ملین روپے مالیت کی متفرق اشیا کی اسمگلنگ /ترسیلات کو بھی ناممکن بنایا جن میں گٹکا، چھالیہ، نسوار، ٹائر، الیکٹرونکس اشیا، غیر ملکی کپڑا اور سگریٹ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کوسٹ گارڈز

پڑھیں:

ساڑھے 3 ہزار سال پرانے شہر کی دریافت، کونسی اشیا برآمد ہوئیں؟

لاطینی امریکی ملک پیرو کے شمالی صوبے بارانکا صوبے میں ایک 3,500 سال پرانا شہر دریافت کرلیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق شہر کھوجنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کا نام ’پینی کو‘ رکھا ہے۔

یہ شہر قدیم پیسیفک ساحلی کمیونیٹیز اور اینڈیز پہاڑوں اور ایمیزون بیسن کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ شہر پیرو کے دارالحکومت لِما سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 600 میٹر (1،970 فٹ) بلند ہے۔

ماہرین کے مطابق اس شہر کا قیام 1،800 سے 1،500 قبل مسیح کے درمیان ہوا تھا جو تقریباً وہی وقت ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں ابتدائی تہذیبیں ترقی کر رہی تھیں۔

تحقیقات کے مطابق اس دریافت نے امریکی براعظم کی سب سے قدیم تہذیب ’کارل‘ کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی ہیں۔

ٹیم کے مطابق پینی کو کے مرکز میں ایک گول ساخت کا منظر ہے جو پہاڑی پر واقع ایک سطح پر پایا گیا ہے اور اس کے ارد گرد پتھر اور مٹی کے بنے ہوئے عمارتوں کے آثار ہیں۔

اس شہر کی کھدائی کے دوران 18 اہم عمارتیں دریافت ہوئی ہیں جن میں مذہبی مقامات اور رہائشی کمپلیکس شامل ہیں۔ ان عمارتوں میں مختلف مذہبی اشیا، مٹی کے مجسمے اور سیپوں اور موتیوں سے بنے ہار بھی ملے ہیں۔

پینی کو شہر جہاں سے کارل تہذیب کا آغاز 5،000 سال پہلے یعنی 3،000 قبل مسیح میں ہوا تھا کے قریب واقع ہے۔ کارل تہذیب میں 32 بڑے مقامات شامل ہیں جن میں وسیع اہرام، جدید زرعی نظام اور شہری بستیاں شامل ہیں۔

ڈاکٹر رتھ شیڈی، جو پینی کو اور کارل کی کھدائی کی تحقیق کی قیادت کر رہی ہیں، نے کہا کہ یہ دریافت کارل تہذیب کے بعد اس کے آثار کی سمجھنے میں اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر جب یہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ماند پڑ چکی تھی۔

وزارت ثقافت کے محقق اور ماہر آثار قدیمہ مارکو ماچاکوے نے اس دریافت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پینی کو کا شہر دراصل کارل تہذیب کا تسلسل ہے۔

پیرو دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا گھر ہے۔ اس میں مشہور ’انکا‘ قلعہ مچو پچو اور صحرائے نازکا میں موجود متنازعہ نازکا لائنس جیسے اہم آثار قدیمہ کی دریافتیں بھی شامل ہیں۔

یہ نئی دریافت پیرو کے قدیم ترین تہذیبی ورثے کو مزید اجاگر کرتی ہے اور دنیا کو اس خطے کی تاریخی اہمیت سے روشناس کراتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیرو پینی کو لاطینی امریکا نیا شہر دریافت

متعلقہ مضامین

  • ساڑھے 3 ہزار سال پرانے شہر کی دریافت، کونسی اشیا برآمد ہوئیں؟
  • مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے کیلئے مودی سرکار کے من گھڑت الزامات
  • سمگلنگ کی روک تھام میں کوسٹ گارڈز  کی کاوشیں قابل ستائش ہیں:محسن نقوی  
  • پاکستان، امریکہ تجارتی مفاہمتی معاہدہ: 9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل کامیابی پاکستانی مصنوعات پر دوبارہ بھاری ٹیرف کا خطرہ ٹال سکتی ہے
  • شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
  • بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کےخلاف کارروائیاں، 13 شیر برآمد، 5 افراد گرفتار
  • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی لندن میں کامیاب سرجری، کرکٹ میں واپسی کیلئے 3 ماہ کا وقت درکار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی
  • نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ شروع
  • مزاحمت سے مفاہمت تک