اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں جہاں پانی نایاب ہوتا جارہا ہے وہیں پر دستیاب پانی بھی مضر صحت ہے اور شہری صاف پانی سے محروم ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق شہر اقتدار کے 36فلٹریشن پلانٹس کا پانی پینے کے لیے ٹھیک نہیں ہے، اس کے علاوہ 22ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہے جبکہ اسلام آباد کے 12 آبی ذخائر میں سے 5 آبی ذخائر کا پانی بھی مضر صحت قرار دیا جا چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق سملی ڈیم ریزوائر، شہزاد ٹاون ٹینکی، شاہدرہ واٹر ورکس کا پانی ٹھیک نہیں ہے، اسلام آباد کے سیکٹر ایف کے 30فیصد، سیکٹر ایچ کے 21فیصد کے ٹیوب ویلز کا پانی صاف نہیں ہے، شہر کی سوسائیٹیز اور ٹاونز کے فلٹریشن پلانٹس کی کوالٹی سب سے زیادہ خراب ہے۔
سوسائیٹیز اور ٹاونز کے 68فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی مضر صحت ہے، سیکٹر آئی کے 40فیصد، سیکٹر جی کے 27فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی خراب ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خراب پانی کے پینے سے ہیپٹائٹس اے اور ای، ٹائیفائڈ، ڈائیریا، معدے کی بیماریاں، بیلو بے بی سینڈروم اور دیگر امراض لگتے ہیں۔پاکستان کونسل آف ریسرچ آن واٹر ریسورس نے تجاویز دی ہیں کہ پانی کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لیے آن لائن نگرانی کا سسٹم نصب کیا جائے، فلٹریشن پلانٹس، واٹر سپلائی سیکم اور ٹیوب ویلز کے آس پاس صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔پاکستان کونسل آف ریسرچ آن واٹر ریسورس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے ٹریٹمنٹ والے آلات کو برقت تبدیل کیا جائے اور پبلک واٹر سپلائیز پر کلورینشن کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے واٹر ورکس
پڑھیں:
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری، صدارتی امیدوار رؤف عطا نے میدان مار لیا
غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کے انڈیپینڈنٹ گروپ نے اسلام آباد بار کونسل کی زیادہ تر نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ اس گروپ کو عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی۔
اسلام آباد بار کونسل الیکشن کے فائنل نتائج
اعظم نذیر تارڑ/ احسن بھون گروپ کے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ ظفر کھو کھر بطور انڈیپینڈینٹ امیدوار میدان مار لیا pic.twitter.com/EQxujY1rz9
— Khalid Hussain Taj (@KhalidHusainTaj) November 1, 2025
اسلام آباد بار کونسل کی 5 نشستوں میں سے 4 انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدواروں نے اپنے نام کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ایچ نائیک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب
انڈیپینڈنٹ گروپ کے حمایت یافتہ عبدالرحمان حربا جوہ اور راجا علیم عباسی کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ظفر کھوکھر اور آصف عرفان بھی منتخب قرار پائے ہیں۔
حامد خان گروپ کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد بار کونسل اعظم نذیر تارڑ انتخابات انڈیپینڈنٹ گروپ وزیرقانون