Islam Times:
2025-04-27@12:37:57 GMT

بغداد، عراقی وزیراعظم سے ھاکان فیدان کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

بغداد، عراقی وزیراعظم سے ھاکان فیدان کی ملاقات

تُرک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں عبداللطیف جمال رشید کا کہنا تھا کہ عراق، احترام و برابری کی بنیاد پر ترکیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ آج بغداد میں وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" سے تُرک وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ و علاقائی مسائل بالخصوص شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس و اسرائیل دونوں فریقین کو جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خطے میں استحکام کے لئے علاقائی ممالک میں اتحاد پر زور دیا۔ واضح رہے کہ آج عراقی میڈیا نے اس ملک کے وزیراعظم اور صدر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات کی خبر دی۔ تفصیلات کے مطابق، عراقی صدر "عبداللطیف جمال رشید" نے ھاکان فیدان سے بغداد پیلس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر عراقی صدر نے اپنے ملک کو متاثر کرنے والی غیر ملکی مداخلت کی مذمت کی۔ انہوں نے عراق کی حاکمیت، سلامتی و خودمختاری پر زور دیا۔ عبداللطیف جمال رشید نے کہا کہ عراق، احترام و برابری کی بنیاد پر ترکیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عراق، شام کو ایک جنگی محاذ میں تبدیل ہونے کا مخالف ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح ھاکان فیدان باضابطہ طور بغداد پہنچے۔ جہاں انہوں نے سب سے پہلے اپنے عراقی ہم منصب "فواد حسین" سے ملاقات اور علاقائی مسائل پر مشاورت کی۔ بغداد میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

شامی صدراحمد الشرع سے رکن کانگریس کوری ملز کی ملاقات، اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق

دمشق(اوصاف نیوز) شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے اسرائیل کیساتھ کے تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس کوری ملز نے بلوم برگ کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے دمشق کا غیر سرکاری دورہ کیا جو با اثر شامی نژاد امریکیوں کے ایک گروپ کی جانب سے ترتیب دیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوری ملز نے شامی صدر احمد الشرع سے 90 منٹ طویل ملاقات کی اور ان سے امریکی پابندیاں اٹھانے اور اسرائیل کے ساتھ قیام امن کی شرائط پر گفتگو کی۔

کوری ملز کے مطابق وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو اس دورے پر بریف کریں گے اور صدر الشراع کا ایک خط بھی ٹرمپ کو پہنچائیں گے تاہم انہوں نے خط کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

بلوم برگ کے مطابق اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔کوری ملز نے کہا کہ انہوں نے صدر احمد الشرع سے مطالبہ کیا کہ وہ بشار الاسد دور کے ماندہ کیمیائی ہتھیاروں کا خاتمہ یقینی بنائیں، دہشتگردی کے خلاف عراق جیسے امریکی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کریں اور اسرائیل کو یقین دہانیاں فراہم کریں۔

ان کے مطابق شامی صدر نے ان خدشات کو سنجیدگی سے لیا اور کہا کہ وہ مناسب حالات میں معاہدات ابراہیمی (Abraham Accords) میں شمولیت پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں۔

معاہدات ابراہیمی کے تحت ہی متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک نے ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

بلومبرگ کے مطابق اس حوالے سے احمد الشرع کے ایک مشیر سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے اس حوالے سے فوری تبصرہ کرنے سے معذرت کی۔

واضح رہے کہ احمد الشرع نے بشار الاسد کی حکومت کے خلاف باغیوں کی قیادت کرتے ہوئے دسمبر میں دمشق کا کنٹرول سنبھالا تھا۔

شامی نژاد امریکی گروپ امریکی حکومت کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لیے لابنگ کر رہا ہے تاکہ ملک کی تباہ حال معیشت کو بحال کیا جا سکے۔

شام کو اپنی معیشت کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سعودی عرب اور قطر نے کہا ہے کہ وہ شام کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم امریکی پابندیاں ان کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
لاہور : ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی

متعلقہ مضامین

  • عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے. محمد اورنگزیب
  • ایس سی او انسداد دہشت گردی ونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات
  • برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات
  • عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے: وزیر خزانہ
  • شہزادہ فیصل بن فرحان کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، قومی سلامتی کے فیصلوں پر بریفنگ
  • سعودی وزیر خارجہ کانائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر بغداد عبد المطلب العلوی کی ملاقات
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر بغداد عبدالمطلب علاوی کی ملاقات
  • شامی صدراحمد الشرع سے رکن کانگریس کوری ملز کی ملاقات، اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق
  • پانی روکنے کی صورت میں بھارت کو سخت ردعمل کا سامنا ہوگا :دفتر خارجہ