Jasarat News:
2025-12-06@20:56:07 GMT

جو عمران خان نے کہا وہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے‘بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمیشن بنانے میں تاخیر کے باعث بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، اب مذاکرات سے متعلق پارٹی کا وہی فیصلہ ہے جو عمران خان نے کہا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے جو کہا پارٹی اسی فیصلے کو آن کرتی ہے اور سب کا یہی
فیصلہ ہے کہ کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر مذاکرات میں نہیں جائیں گے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مذاکرات کے آغاز پر کمیشن کی تشکیل میں تاخیر کی گئی ، جس کے باعث مذاکرات کے آگے بڑھنے میں کامیابی نہیں ہوسکی ، اس وقت پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے، لیکن اس کے باوجود اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، ہم بانی پی ٹی آئی سے آگے بڑھنے کی بات کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی نے 7روز کی ڈیڈ لائن دی تھی وہ تو سات دن اب گزر چکے ہیں اس لیے مذاکراتی عمل بھی باضابطہ طور پر ختم ہو چکا ہے، اس میں پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ اگر حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کر دے اس کے بعد مذاکرات میں بیٹھنے کے لیے پی ٹی آئی مشاورت کرے گی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سنجیدہ کا مظاہرہ یہی ہو سکتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سب سے اہم مطالبے 9مئی اور 26نومبر کے واقعات پرکمیشن کے قیام کا اعلان کرے یا پھر اس حوالے سے ٹی او آرز پر بیٹھنے کا کہے تو اس پر ہم عمران خان سے بات کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر خان نے کہا بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس مایوس کن تھی، بیرسٹر گوہر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیان بازی کے بجائے کشیدگی کم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک اس وقت مزید تنازع اور تناؤ برداشت نہیں کر سکتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈجی آئی ایس پی آر کی  آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے جبکہ ہمیشہ یہ امید رہی کہ اداروں اور سیاسی طاقتوں کے درمیان پیدا ہونے والا تناؤ کم ہوگا اور تعلقات بہتری کی طرف جائیں گے، تحریک انصاف کا مؤقف کبھی بھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ ہی پارٹی نے ایسا کوئی بیانیہ اپنایا ہے جس سے قومی دفاع کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے کہاکہ   پاکستان بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے۔ ایسی زبان استعمال کرنا جس میں ایک دوسرے کو ذہنی مریض قرار دیا جائے، انتہائی افسوسناک ہے اور اس سے صرف فاصلے بڑھتے ہیں،  ملک اس وقت سیاسی کشیدگی، معاشی مشکلات اور ادارہ جاتی بے اعتمادی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے تمام فریقین کو ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہوگا اور تحمل و گفتگو سے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، اعتماد کے فقدان کو ختم کیے بغیر کوئی راستہ آگے نہیں نکل سکتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اپیل کی کہ جمہوریت پسند قوتیں ماحول کو بہتر بنانے اور کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں، جبکہ  نان اسٹیک ہولڈرز  کو ایسا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے جو پارٹی اور اداروں کے درمیان دوری بڑھانے کا سبب بنے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے، کیونکہ ’’اگر ملاقاتوں کی اجازت بحال ہو جائے تو ماحول میں واضح بہتری آ سکتی ہے۔‘‘

بیرسٹر گوہر نے اس بات پر زور دیا کہ صورتحال پہلے ہی نازک ہے اور ملک مزید انتشار، محاذ آرائی یا سیاسی محاصرے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ملک کا دفاع اہم، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن تھا نہ ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان سے بہنوں کی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے،بیرسٹر گوہر
  • آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس مایوس کن تھی، بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ اہم انکشافات
  • عمران خان کی بہنوں سے ملاقات پر سیاست نہ کی جائے،بیرسٹر گوہر
  • عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ روکی جائے، سب سے گزارش ہے جذبات میں نہ آئیں، بیرسٹر گوہر
  • مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر سیف
  • حکومت کا بڑا فیصلہ ،بانی سے ملاقات کروانا بند کر دیا