Jasarat News:
2025-04-25@11:22:43 GMT

مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہو چکیں ‘ رانا مشہود

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہو چکیں ‘ رانا مشہود

لاہور: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہوداحمد خان میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

لاہور(صباح نیوز) چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،مخالفین کی ترقی کا سفر روکنے کی تمام تر سازشیں ناکام ہو چکی ہیں ،معاشی ترقی کے لیے کوششوں کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں،ترکیہ کے صدر جلدپاکستان کا دورہ کریں گے،آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید خوشخبریاں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار
انہوں نے اتوار کے روز گلشن راوی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبررانہ قیادت اور حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے اور تمام تر معاشی اشارئیے مثبت ،سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ،اڑان پاکستان پروگرام ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعظم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب بھی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ،جس کے اثرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں ،مسلم لیگ (ن)جب بھی اقتدار میں آتی ہے ،ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہو جاتے ہیں جو پارٹی قیادت کی عوام دوستی اور ملکی تعمیر و ترقی کی ضامن ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں ایک ٹولے نے پاکستان کی نظریاتی اساس پر حملے کئے ، پاکستان کو شام ایران بنانے ،قومی اداروں کو مفلوج کرنے ،امریکہ میں پاکستان کے خلاف قرار دادیں پاس کروانے کی کوشش کی،آئی ایم ایف سے ڈیل کو ناکام کرنے کی کوشش کی،آئی ایم ایف کے باہر احتجاج کیا گیا،سول نافرمانی اور ملک میں دنگا فساد کروانے کی کوشش کی گئی،ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ملکی معیشت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا،دوست ممالک ناراض ہو گئے ،بیرون سرمایہ کاری رک گئی ،ملک دیوالہ ہونے کے قریب چلا گیا ،ہم نے اپنی سیاست کی پروا کئے بغیر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اوران کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ،عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا،جلد ترکی کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے، حکومت ماضی کی طرح قرض نہیں لے رہی بلکہ سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر بیرونی ممالک سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے ملک میں مزید سرمایہ اور خوشحالی آئے گی۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم دن رات محنت کر کے پاکستان کی مخالف قوتوں کو ایک ہی جواب دے رہے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔،پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کا اب کوئی والی وارث نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف اس ملک کو اور عوام کو خوشحال بنانا ہے ،آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سزائوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتیں میرٹ اور آئین کی بنیاد پر فیصلے دے رہی ہیں،اپوزیشن کو اگر کسی فیصلے پر اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کرنا چاہیے ۔ رانا مشہود نے دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ریسکیو1122کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی رہنمائی میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے کیپسٹی بلڈنگ کر کے اس ادارے کوعالمی معیار کا ادارا ہ بنا دیا ہے جو دنیا بھر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری رانا مشہود عوام کو کے لیے ملک کو

پڑھیں:

پنجاب حکومت آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے:مسرت جمشید چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صرف اعلانات کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ، عوام استفسار کر رہے ہیں حکومت روزانہ اربوں کے منصوبے لگنے کا بتاتی ہے لیکن ان منصوبوں سے کس مخلوق کو فائدہ مل رہا ہے ، پی ٹی آئی میں دڑاڑیں ڈالنے کی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں نہ اب ہوں گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین یہ سوچ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے سے پی ٹی آئی ختم ہو جائے گی یا عوام عمران خان کو بھول جائیں گے لیکن سب کچھ اس کے برعکس ہوا ہے ، پی ٹی آئی بھی قائم و دائم ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کا گراف بھی مزید اوپر گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے ، بتایا جائے پنجاب میں پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کے لئے کون سا منصوبہ شروع کر کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں عوام آج بھی علاج اور ادویات کے لئے در بدر ہیں ۔سیاسی مخالفین جو مرضی حربے آزما لیں جب بھی انتخابات ہوں گے عوام پہلے سے بڑھ کر عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • رانا ثناء اللہ نے مودی کی سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنے کی کوشش کو “پاگل پن” قرار دیدیا
  • بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی تاریخ طویل: پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں بے نقاب
  • وفاق و صوبائی حکومتیں ناکام ہو چکیں، اپوزیشن کا کوئی باضابطہ اتحاد نہیں: فضل الرحمن
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • وفاقی حکومت ناکام ہوچکی کے پی میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے، فضل الرحمان
  • وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
  • پنجاب حکومت آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے:مسرت جمشید چیمہ
  • امریکہ سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے، معدنیات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے: وزیر خزانہ
  •    تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے،معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ
  • پاکستان کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، محمد اورنگزیب