ماضی کی بات نہیں کرتا، حقائق پر بات کریں، شان مسعود
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ملتان (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراض ہو گئے۔ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟۔شان مسعود نے پہلے کہا اگلا سوال ، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ حقائق پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپ کی معلومات بالکل غلط ہیں۔ کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو فیصلے ہوئے مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں، ہم لوگ اس ملک اور اس ادارے کے ہیں ، ہم لوگ آپ کے بھی لوگ ہیں۔شان مسعود نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے بے عزت کرنا یہ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا ، آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی، آپ نے ایک سوال کے چکر میں دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں جو کوشش کرتے ہیں نتیجہ لانے کے لیے کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کنڈیشنز میں 4 میں سے 3 میچز جیتے ہیں، ایک میچ ہارے ہیں جس میں پہلے دن میں غلطیاں کی تھیں، پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں اور جو چاہیں رائے دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی فضائیہ بہت پریشان ہے، پول کھل گیا، شہزاد اقبال حقائق سامنے لے آئے
جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن شہزاد اقبال نے بھارتی فضائیہ اور پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول کر رکھ دیا۔
جیو نیوز کی خصوصی نشریات ’وار روم ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ 24 ستمبر 2016 کو بھارت میں ایک سروے کیا گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ 73 فیصد لوگ پاکستان کے خلاف ہیں، جبکہ 55 فیصد لوگ پاکستان کے بہت زیادہ خلاف ہیں، اس کے بعد مودی کو دو مرتبہ بھارت میں حکومت بنانے کا موقع ملا ہے۔
پاکستان کیخلاف کارروائی نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کا پول کھول دیا، فرانسیسی اخبارفرانسیسی اخبار لی مونڈ نے جدید ہتھیاروں کے باوجود بھارتی فضائیہ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔
شہزاد اقبال نے کہا کہ جس وقت یہ سروے کیا گیا اس وقت پلوامہ اور پہلگام جیسے واقعے نہیں ہوئے تھے، اس کے بعد بالی ووڈ میں کئی پاکستان مخالف فلمیں بنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر خبریں دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ شاید بھارت کی جیت دکھانا چاہتے ہیں، کیونکہ 2019 میں وہ ابھینندن کا بدلہ لینا چاہ رہے ہیں، بھارت 2019 اور 2025 میں اپنی فضائیہ کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنا چاہتا ہے۔
شہزاد اقبال نے اپنی گفتگو میں امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ پڑھ کر سنائی ہے، جس میں پاک فضائیہ کی کامیابی اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا ذکر کیا گیا ہے۔