ہزیمت آمیز شکست کے بعد مذاکرات پر آمادہ بھارت جنگ بندی شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
بھارت نے حالیہ دنوں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے بعد ہفتے کے روز جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے تاہم اس اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا ہے۔
امریکا کی ثالثی میں ہونے والی اس جنگ بندی مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران سمیت متعدد ملکوں نے قیام امن اور دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کیں۔
جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان میں راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس سمیت متعدد اہداف کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا تو پاکستان نے اس کا جواب ‘آپریشن بنیان مرصوص’ سے دیا اور فوراً ہی انڈیا میں کئی فوجی تنصیبات کو فتح میزائل، جنگی طیاروں، ڈرونز اور بھاری توپخانے کے ذریعے ہدف بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ نے بھارتی فوج کی نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان حملوں اور ان سے پہنچے والے نقصانات کی تصدیق کی۔
انہوں نے جنگ بندی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا مزید جنگ نہیں چاہتا بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔ یہ کئی روز تک جاری رہنے والی اس کشیدگی کے دوران بھارت کے رویے میں پہلی واضح تبدیلی تھی۔
اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ پاکستان اور بھارت مکمل اور فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔ اس اعلان کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو، جو اس دوران دونوں ممالک سے قریبی رابطے میں تھے، نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا کہ پاکستان اور انڈیا کسی تیسرے غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگئے ہیں اور شام ساڑھے 4 بچے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی موثر ہوگیا۔
اس دوران معروف امریکی صحافی نک رابرٹسن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، مگر اب پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے خود جنگ بندی کی پیشکش کی۔
اس سے واضح تھا کہ بھارت جنگ بندی پر راضی صرف پاکستان کے بھرپور ردعمل کی وجہ سے ہوا ہے اور انہوں نے معاہدہ بادل ناخواستہ ہی قبول کیا ہے۔ اس بات کی توثیق جنگ بندی کی ان مسلسل خلاف ورزیوں سے بھی ہوئی جو ان کی طرف سے جنگ روکنے کے اعلان کے بعد ہوئیں۔ بھارت ساری رات لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کرتا رہا۔
تاہم اب ایک قدم اور آگے بڑھ کر بھارت جنگ بندی کی بنیادی شرائط سے ہی منحرف ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین حکام اب یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ جنگ بندی کی طرف قدم بھارت نے پاکستان کے ساتھ مل کر اٹھایا اور اس میں امریکی ثالثی کا کوئی کردار نہیں تھا۔ یہی نہیں بلکہ کسی تیسرے غیر جانبدار ملک میں مستقل امن معاہدے کی شرط سے بھی انکار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے ذرائعوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کسی اور جگہ کسی اور مسئلے پر گفتگو کرنے کی بات ہی نہیں ہوئی اور انڈیا نے جنگ بندی کی طرف پیش قدمی اپنے اہداف حاصل کرنے کے بعد کی ہے۔
دوسری طرف انڈین میڈیا کو بھی جو اس کشیدگی کے دوران ملک میں جنگی جنون اور پروپیگنڈا پھیلاتا رہا، ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔ ارناب گوسوامی جیسے صحافی جو اس کشیدگی کے دوران مودی سرکار کے آلہ کار بنے رہے، اب اپنی حکومت کو شرمندگی سے بچانے کے لیے دعوے کررہے ہیں کہ یہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں عالمی ممالک کا کردار رہا۔
بھارتی حکومت اور میڈیا یہ تسلیم نہیں کررہا کہ انہیں جنگ بندی پر پاکستان کے دفاعی ردعمل کی وجہ سے کرنی پڑی نہ کہ اپنی خوشی سے اور اس کے لیے انہیں امریکا جیسے ثالثوں کی معاونت لینا پڑی جنہوں نے پاکستان کو بھی اعتماد میں لینے کے بعد جنگ بندی کروائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنگ بندی کی کہ پاکستان پاکستان کے کشیدگی کے کے لیے اور ان کے بعد
پڑھیں:
پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور بھارت سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے دونوں ممالک کے درمیان فوری جنگ بندی کی تصدیق کردی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔
ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتا کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بند کردی گئی۔
دریں اثنا بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے آج دن کے 3 بج کر 35 منٹ پر انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان انڈیا کے وقت کے مطابق 5 بجے سے زمین، فضا اور سمندر میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔’
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 12 مئی کو دن 12 بجے ( انڈین وقت کے مطابق) دوبارہ بات ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاک بھارت پاک بھارت سیزفائر وکرم مسری