2025-11-10@13:35:43 GMT
تلاش کی گنتی: 21682
«کا خیرمقدم کیا»:
کنونشن میں خصوصی طور پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جھنگ، رکن ذیلی نظارت آئی ایس او جھنگ، پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جھنگ کے شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونشن میں تحصیل صدور، یونٹ صدور، علمائے کرام، سابقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جھنگ، رکن ذیلی نظارت آئی ایس او جھنگ، پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ مولانا سید...
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتن الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتن الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتن الخوارج کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
(فائل فوٹو) نئی دہلی:۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی بھارتی حکومت کی درخواست کی سماعت 28 جنوری کو نئی دہلی ہائی کورٹ میں ہوگی۔ پیر کودرخواست کی سماعت کے موقع پر محمد یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے پر پابندی رہی، تاہم انہیں ویڈیو لنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے وکیل اکشائی ملک پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ کارروائی کو خفیہ رکھا جائے اور ایک نجی ورچوئل لنک فراہم کیا جائے جو عوام کے لیے قابل رسائی نہ ہو۔ اس موقع پر جسٹس ویک چودھری اور منوج جین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایجنسی کی درخواست...
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے ووٹنگ کا حصہ نے بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف اپوزیشن رہنماؤں نے اس ترمیم کو ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، صدر مملکت کو مقدمات سے استثنیٰ کے حوالے سے شق پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین قوم،عوام اور ملک کے لیے ہوتا ہے، آئین اس لیے نہیں ہوتا کہ کسی فرد کو استثنیٰ یا کسی کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے ترمیم لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس ترمیم سے ملک کو فائدہ ہوگا، چند اشخاص کو تحفظ دینے کے لیے سارا کچھ کیا...
اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کردی گئی ہے، اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی، جو پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی نمبر 5 میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، مطابق پہلے مرحلے میں سینیٹ میں اپوزیشن ارکان احتجاج کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرے گی اور اگر ووٹنگ کی نوبت آئی تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں احتجاج کے...
معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ دونوں کی نکاح کی تقریب معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس تقریب کے حوالے سے مختلف آراء اور تنازعات سامنے آئے۔ ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ان ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو دلہن کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا، جس پر بعض صارفین نے سوالات اٹھائے کہ آیا یہ طرزِ عمل مناسب تھا یا نہیں۔ View this post on...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران پنجاب میں ہیوی ٹریفک کا آج سے ہی معائنہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کی مانیٹرنگ کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں، رات 11 بجے کے بعد بہت زیادہ ہیوی ٹریفک شہر میں چلتی ہے، آر ٹی او کا کہنا کے کہ اسٹاف کی کمی ہے۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 46 مقامات پر ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات ہے، آج سے انہوں نے آپریشن شروع کرنا ہے۔عدالت نے اپنے ریمارکس کہا کہ اگر ہیوی ٹریفک کے معائنے کا کام فروری سے شروع...
کراچی:(نیوزڈیسک)سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام روشن کیا۔...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی ایئرلائن کسی بحران یا غیر معمولی حالات سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا حقیقت کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پروازوں کی حفاظت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، تاہم ادارے کے امور میں غیر متعلقہ یا غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی ناقابلِ قبول ہے۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا انہوں نے زور دیا کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ضوابط اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق انجام دیے...
بھارتی فلمی اداکارہ رینوکا شاہانے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارؤں کے جنسی استحصال کے ایک اور واقعے سے پردہ اٹھادیا۔ زوم ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں رینوکا نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک ساڑھی بزنس مین ان کے گھر آیا اور ایک حیران کن پیشکش کی، جس میں انہیں نہ صرف برانڈ اینڈورس کرنے کے لیے کہا گیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ معاوضے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ رہنا ہوگا۔ رینوکا اور ان کی والدہ اس بات پر حیران رہ گئیں اور رینوکا نے یہ پیشکش ٹھکرادی۔ رینوکا نے بتایا کہ اس طرح کے حالات میں خود کو محفوظ رکھنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ انکار کرنے پر منصوبوں سے نکالا جا سکتا ہے اور ادائیگی سے محروم...
لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پیڈل کورٹس نیا فیشن ہے، پارکس میں پیڈل کورٹس بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ رات 11 بجے کے بعد بہت زیادہ ہیوی ٹریفک شہر میں چلتی ہے، اس کی مانیٹرنگ کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن کا کہنا تھا لاہور میں 46 مقامات پر ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات ہے، آج سے انہوں نے آپریشن شروع کر دینا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ جوڈیشل کمیشن ممبران ان پوائنٹس کو وزٹ کریں، یہ کام فروری سے شروع کیا ہوتا تو صورتحال بہت بہتر ہوتی۔ عدالت نے کہا کہ...
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کے حوالے سے ایک یادگار واقعہ سنایا جس میں انہوں نے قومی کرکٹر کا ہاتھ توڑ دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں اعظم خان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے کراچی میں فاسٹ بولرز کے لیے ایک تربیتی کیمپ لگایا تھا۔ شام کے وقت وہ بیٹسمینوں اور وکٹ کیپرز کو بلایا کرتے تھے تاکہ انہیں پریکٹس کروا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل اعظم خان نے بتایا کہ ایک دن وسیم انکل نے مجھے بلایا اور کہا کہ پیڈ پہنو۔ میں اچھی بیٹنگ کر رہا تھا...
کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
پنجاب اسمبلے کے باہر دھرنا دیے نابینا افراد کے مطابق انہیں پنجاب کے مختلف محکموں میں مستقل نہیں کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سب کی ماں ہیں، ہم ان کے بچے اپنے روزگار کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے ان کی التجا کو سنا جائے، پچھلے سال جب انہوں نے احتجاج کیا تھا تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا اور پولیس کے ذریعے سخت سردی میں انہیں واٹر کیین کا استعمال سہنا پڑا تھا۔ نابینا افراد کے مطابق اب وہ دوبارہ احتجاج کے لیے اسمبلی کے باہر جمع ہوئے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ان کا مطالبہ ہے کہ ان مطالبات، جو ان کے مطابق سراسر...
بھارتی کرکٹ کلب رائل چیلنجرز بنگالورو (آر سی بی) کی ملکیت سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے ٹیم کی کھلاڑیوں کی برقراری پر بحث چھیڑ دی ہے، جس میں سب سے زیادہ توجہ ویرات کوہلی کے کردار پر مرکوز ہے۔ ٹیم کی مالک کمپنی یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈنے اعلان کیا ہے کہ وہ آر سی بی کو فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔ یہ عمل مارچ 2026 تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ فرنچائز کی تخمینی قیمت تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر لگائی گئی ہے، جس کے باعث انتظامیہ، برانڈنگ اور کھلاڑیوں کے مستقبل پر قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ کے تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیرجانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ متنازعہ ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کے واقعات سے قبل ٹرمپ کی تقریر کے حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل کی جانب مارچ کرنے اور ’’شدید مزاحمت‘‘ کی تلقین کر رہے ہوں۔ یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ برطانوی...
ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل...
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک خاتون نے پولیو ٹیم کی خاتون ورکر پر حملہ اور تشدد کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق جب پولیو ٹیم شہری سمینہ بابر کے گھر پہنچی، تو اس نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ خاتون پولیو ورکر نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن سمینہ بابر غصے میں آ گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کے ساتھ پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ اس تصادم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج کے سر پر اینٹ لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ حملے کے دوران ملزمان نے پولیو...
نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں، چند لمحے رکنے کے بعد تصدیق کی کیا آپ واقعی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہاہوں ۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری...
رپورٹ کے مطابق ابتدائی منظوری کے بعد دونوں ممالک آنے والے مہینوں میں قیمت، وقتِ فراہمی، اور لائسنس کی تفصیلات طے کرنے کے لیے مزید مذاکرات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک عبرانی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے بھارت کے ساتھ میزائلوں کا ایک دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے عبرانی شعبے کے مطابق یہودیان حریدی نامی نیوز ویب سائٹ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب اور نئی دہلی کے درمیان یہ معاہدہ پاکستان کے مقابلے کے لیے کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی فوجی وفد نے اسرائیل کا سرکاری دورہ کیا اور وزارتِ دفاع سے دو جدید ترین اسرائیلی ہتھیاروں —...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائے گی۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ناشتے میں آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ ناشتہ کرکے ایوان کی جانب چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے...
22 سالہ پاکستانی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹ اسٹار نے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا۔ حسن نواز کی شادی اس سال لیہ میں ہوئی تھی جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ حسن نواز کا شمار ٹی20 کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ۔اج یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 رینکنگ: محمد حارث، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان چھاگئے دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ 3 میچوں...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائے گی۔ ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ناشتے میں آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ ناشتہ کرکے ایوان کی جانب چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے، ملٹری کمانڈ کے معاملے پر طویل مشاورت کی گئی۔ ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران صحافی...
—فائل فوٹو 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیٹ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی انشاء اللّٰہ۔صحافیوں نے پھر سوال کیا کہ کیا سینیٹر جان بلیدی صاحب مان گئے ہیں؟اسحاق ڈار نے کہا کہ جب ووٹنگ ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔
حیرت ہے جنہوں نے الیکشن کا فیصلہ دیا، پھر ڈویژن بینچ میں بیٹھ کر معطل کر دیا، جسٹس محسن WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء سے مکالمہ ہوا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس ددیے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ کوئی کام سیدھا ہو رہا ہے،...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیدیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں حکومت میں شامل جماعتوں کے ارکان سینیٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے بینکوئیٹ ہال میں ناشتے کے انتظامات مکمل کیے گئے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقات بھی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کریں گے۔ ناشتے میں وفاقی کابینہ کے ارکان...
ستائیسویں آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہونے کے سوال پر اسحاق ڈار کا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیدیا۔سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں حکومت میں شامل جماعتوں کے ارکان سینیٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے بینکوئیٹ ہال میں ناشتے کے انتظامات مکمل کیے گئے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقات بھی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27ویں آئینی ترمیم...
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن، 75 افراد، 15 گھروں اور 5 دکانوں کو چیک کیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی سٹی زون کی سپر وژن میں آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھروں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ 40 موٹر سائیکلوں اور 30 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔
معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو ایک بار پھر سنگین دھمکیاں ملنے لگیں۔ ان کے عالمی کنسرٹس کے دوران حالیہ واقعات نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنادیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھی دلجیت دوسانجھ کو براہِ راست دھمکی ملی تھی اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں گلوکار کے کنسرٹ کے دوران نعرے لگائے گئے، جس سے پروگرام میں بدنظمی پیدا ہوئی۔ اب نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے آئندہ کنسرٹ کو بھی سبوتاژ کرنے کی دھمکیاں سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک گروہ اس تقریب میں رکاوٹ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم دلجیت دوسانجھ نے ان تمام دھمکیوں...
شاہین عتیق: وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ لاہور کی بنکنگ کورٹ کے احاطہ میں کیا۔ ملازمین نے 24 گھنٹوں میں سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز بحال کرنیکا مطالبہ کیا، وفاقی عدالتوں کے ملازمین کے احتجاج میں وکلاء کے نمائندے بھی شریک ہیں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ،کسٹم بار کے صدر ودیگر بار کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی منظوری کے بعد مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس آج 11 بجے طلب کیا گیا ہے، سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایوان میں 27 ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی جائے گی، سینیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیس ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وزیرقانون ایوان میں ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جن میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نام نہاد دہشت گردی کے ماحول کو ختم کرنے کی کارروائی ہے جبکہ مقامی لوگ اسے من مانی گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع...
پارلیمان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، جو حکمران مسلم لیگ (ن) کے اہم اتحادی ہیں، 27ویں آئینی ترمیم پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ ایوانِ بالا میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ سینیٹ پیر کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم...
شہباز شریف کی ہدایت، وزیراعظم کو استثنیٰ کی شق واپس: کمیٹی میں 27ویں ترمیم کا مسودہ پاس، آج سینٹ سے بھی منظوری کا امکان
اسلام آباد (رانا فرحان اسلم+ خبر نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) سینٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرتے ہوئے شق وار ترامیم کی منظوری دے دی۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے دوران ایک تجویز پیش کی گئی کہ آئینی عہدیداران، بشمول چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو بھی آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ فراہم کیا جائے۔ یہ تجویز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین محمود بشیر ورک نے پیش کی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے...
افغان طالبان سے کشیدگی، ترک وفد اسی ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا: اردگان بات چیت جاری رہنی چاہئے، ایران
انقرہ+ اسلام آباد+ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ صدر اردگان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔ علاوہ ازیں استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات...
سیاسی، معاشی استحکام سے ملک کی سمت درست ہوئی، اتحادیوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف: 27ویں ترمیم پر تعاون حکومتی، اتحادی سینیٹرز کا شکریہ
اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے گولڑہ ریلوے سٹیشن کا خصوصی دورہ کیا اور ریلوے کی جدید کاری کے اقدامات کو سراہا‘ پاکستان میں امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ساتھ گولڑہ ریلوے سٹیشن اور اس سے منسلک تاریخی ریلوے میوزیم کا خصوصی دورہ کیا، اس دورے کا مقصد پاکستان ریلوے کی تاریخی اہمیت اور جدید اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا، حنیف عباسی نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، کراچی اور فیصل آباد کے ریلوے سٹیشنوں کو اپ گریڈ اور ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔ ریلوے نے اپنی تاریخ کا پہلا "سیف اینڈ سمارٹ ریلوے سٹیشن" راولپنڈی میں قائم کیا ہے۔
پشاور (نیٹ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے اتوار کو بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف پشاور سٹیشن سے ٹکٹ لے کر عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا۔ اس دوران خیبر پی کے کے چیف سیکریٹری اور منتخب ارکان اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ تھے۔
چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، یہ بھی 9؍11 ہے، آج کا نعرہ ” ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے ” ہے، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے، پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا جائے گا،محموداچکزئی افغانستان سے خونی، قبائلی اور لسانی رشتہ ہے،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، اسی ہفتے قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے گی ،ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت کے کسی بھی عہدیدار کو اس سال جنوبی افریقا میں ہونے والی جی20 سمٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ٹرمپ نے اس موقع پر دوبارہ یہ دعویٰ کیا کہ جنوبی افریقا میں سفید فام کسانوں کو قتل اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے اس سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور نائب صدر جے ڈی وینس کو ان کی جگہ اس اجلاس میں شرکت کے لیے بھیجا گیا تھا تاہم ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ اب نائب صدر وینس بھی اس سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ “ٹروتھ سوشل”...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-05-12 مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری پولیس کا بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی نگرانی اور احکامات پر مٹیاری پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔اس خصوصی مہم کے تحت ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں، شاہراہوں، اور اہم پوائنٹس پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ دورانِ کارروائی سینکڑوں گاڑیوں کو روکا گیا، ان کے کوائف اور نمبر پلیٹس کی تصدیق کی گئی، جب کہ اب تک کی کارروائی میں 250 سے زائد گاڑیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-11 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگراں الحاج محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ راہ خدا کا سفر جنت کی طرف جانے کا راستہ ہے،جو طلب علم کیلئے گھر سے نکلتاہے تو اللہ پاک اسے جنت کے راستے پر چلاتا ہے،اگرہم اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے مطابق اپنی زندگی گذاریں تو یہ بہترین زندگی ہے، دنیا کی چاہت اور مال کی محبت اتنی زیادہ اثر کر چکی ہے کہ ہم گرفت میں آ چکے ہیں، برائیوں اور بے حیائی کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے دعوت اسلامی حیدرآباد کے زیر اہتمام باغ مصطفی گرائونڈ لطیف آباد نمبر8میں قافلہ اجتماع سے بیان کرتے ہوئے...
سینیٹ وقومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس ،مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سے متعلق مجوزہ ترمیم منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت + مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سمیت 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار49ترامیم کی منظوری دے دی جس کے بعد اسے آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات استثنا حاصل ہوگا اور ترمیم کے تحت ماضی کے مقدمات بھی پر بھی یہ ترمیم نافذ العمل ہوگی۔ وزریراعظم شہباز شریف اور اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی استثنا لینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیرالتوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ ایک سال تک مقدمے کی پیروی نہ ہونے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وہ واحد سیاسی و دینی قوت ہے جو شہر قائد اور ملک بھر میں ظلم، نا انصافی اور کرپٹ نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، کراچی کے عوام اگر آج بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور سیوریج جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں تو اس کی اصل وجہ حکمران طبقے کی نا اہلی، بد عنوانی اور عوام سے بے حسی ہے، کراچی میں بجلی کا بحران، پانی کی قلت، سیوریج کی تباہ حالی اور سڑکوں کی خستہ حالی سب کے سامنے ہے، اگر کوئی آواز ان مسائل پر بلند ہوتی ہے تو وہ جماعت اسلامی کی آواز ہے، ہم نے کے الیکٹرک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-10 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ ایران نے پاک، افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے دونوں برادر، ہمسایہ اور مسلم ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-8 باکو (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیتکی جا سکے۔ صدر اردوان نے یہ اعلان اتوار کے روز آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔ پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ ‘‘بات چیت ختم ہوچکی ہے’’ اور...
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تولسانی رنگ دیا گیا، آفاق احمد کی ڈمپر ایسوسی ایشن سے ملاقات
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ڈمپر یا ہیوی ٹریفک حادثات پر قوانین پر عملدرآمد کی اپیل کی تو پیپلزپارٹی نے اسے لسانی رنگ دے کر مہاجر پختون فسادات کروانے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے اُن کی رہائش گاہ ڈیفنس میں انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، کوئی انسان جان بوجھ کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیراہتمام کنزا مشروپ بنانے والوں کے تعاون سے پہلی سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن انڈر-19 چمپیئن شپ کا تاج آئی آئی ایس جے (گرلز) نے فائنل پی آئی ایس جے رحاب (گرلز) کو10وکٹوں سے شکست کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پی آئی ایس جے رحاب (گرلز) نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر67 رنز بنائے۔ عریدہ نے سب سے زیادہ 21 گیندوں پر20 رنزبنائے۔ تحریم 11 رنز بناکرنمایاں رہیں۔ نجوا اورطوبہ دونوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیرکسی وکٹ کے نقصان پر 10.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اوپنرزنجوا 20...
کراچی: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے جس کے بعد وہ بنگلا دیش پہنچیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود بھی ان کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا سربراہ جے یو آئی بنگلا دیش میں عالمی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں دنیا بھر سے علماء و مشائخ کو مدعو کیا گیا ہے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے 26 ویں...
جھوٹ بولنے کے طویل ریکارڈ کے حامل اسرائیلی حکام نے رفح کی سرنگوں میں مزاحمتی فورسز کے مقام کے بارے علم کا دعوی کیا تھا تاہم معروف اسرائیلی تجزیہ کار نے ان دعووں کی صداقت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اسلام ٹائمز۔ عبری زبان کے معروف اسرائیلی اخبار معاریو کے عسکری تجزیہ کار ایوی اشکنازی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس رفح شہر کی سرنگوں کے اندر حماس فورسز کی موجودگی کے درست مقام کے بارے کوئی اطلاع نہیں۔ اگرچہ قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی موجودگی کے مقام کا علم ہونے کا دعوی کیا ہے تاہم ایوی اشکنازی کا کہنا ہے کہ یہ بیانات درست نہیں۔ صہیونی تجزیہ کار کی مراد فلسطینی مزاحمتی فورسز...
معروف امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کرنیکی کوشش کی تو تہران کا ردعمل بہت زیادہ سخت ہو گا اور وہ اسرائیل پر بیک وقت 2 ہزار میزائل داغے گا اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں ایران اور قابض صیہونی رژیم کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ مذاکرات کے بغیر، نگرانی کے بغیر اور ایران کے جوہری ذخیروں کے حجم کے بارے کسی بھی قسم کی شفافیت کے بغیر، خطے میں بہت سے لوگوں کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک اور جنگ ناگزیر ہے جبکہ اس جنگ...
ویب ڈیسک : ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ صدر اردوان نے یہ اعلان اتوار کے روز آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان وفد بغیر کسی واضح منصوبے کے مذاکرات میں شریک ہوا اور تحریری معاہدے پر دستخط کرنے سے گریز کیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائےقانون و انصاف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے ، مجوزہ ترامیم کو کل سینیٹ میں رپورٹ کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر طاہر خلیل سندھو، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو، علی حیدر گیلانی، سائرہ افضل تارڑ، بلال اظہر کیانی، سید نوید قمر اور ابرار شاہ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سیکریٹری وزارت قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اپوزیشن جماعتوں نے...
کراچی: پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ انزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، میں نے ماں سے بات کی کہ میں خود کماؤں گی اور آزاد زندگی گزاروں گی۔ انزیلہ عباسی نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں یہ ایک مشکل بات تھی لیکن بعد میں ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوگئے۔ امی مجھ پر اعتماد کرنے لگیں، میرے گھر آتیں، کھانا لاتی تھیں اور ہم اچھا وقت گزارتے تھے۔ بعد میں جب انہوں نے کہا کہ اب تم زندگی میں سیٹ ہو جاؤ تو میں واپس ان کے ساتھ رہنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں تسلسل...
سٹی 42 : سینیٹ کا اجلاس (کل) پیر کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، جس کے دوران پاک بحریہ کی خدمات کو خراجِ تحسین اور جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیمی بل کی رپورٹ پیش کی جائے گی. سینیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیسویں آئینی ترمیمی بل پر کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے. سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ستائیسویں آئینی ترمیمی بل کو فوری غور کے لیے پیش کریں گے. بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا سینیٹر انوشہ رحمان پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کریں گی. اسلام آباد میٹرو بس سروس کے قیام کا بل...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک شہری کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور بے بنیاد بیانات پر مشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔ مزید کہا گیا کہ ان ویڈیوز میں قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیانات...
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا،27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور منظوری کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری دی گئی ،پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ اور سنی اتحاد کونسل کا کمیٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز ،بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی ترمیم پر حکومت نے مزید...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے مساجد میں کتنے باندھنے کا متنازع بیان دیا۔مقدمے میں سہیل ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا این سی سی آئی اے کے مطابق محمد سہیل کے خلاف انکوائری میں سنگین الزامات سامنے آئے۔ سائبر کرائم وِنگ کے مطابق، مواد عوام میں نفرت، خوف اور بدامنی پھیلانے کی کوشش...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے مساجد میں کتنے باندھنے کا متنازع بیان دیا۔ مقدمے میں سہیل ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق محمد سہیل کے خلاف انکوائری میں سنگین الزامات سامنے آئے، جس نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور توہین آمیز بیانات و الزامات کی ویڈیو پی ٹی آئی کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی اور عنوان...
سینیٹ آف پاکستان نے شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام اور عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 148ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قومی و فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس قرارداد میں علامہ اقبالؒ کو ’شاعرِ مشرق‘ اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے تصور کے معمار کے طور پر تسلیم کیا گیا، جسے انہوں نے 1930 کے الہٰ آباد خطبے میں واضح طور پر پیش کیا تھا۔ قرارداد میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اقبالؒ کی شاعری، فلسفہ اور سیاسی فکر آج بھی قوم اور خصوصاً نوجوان نسل کے لیے...
ڈاکٹر جیمز ڈی۔واٹسن، جو DNA کے ڈبل ہیلکس ڈھانچے کے انکشاف میں شریک تھے اور 1962 میں نوبل انعام یافتہ تھے، 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔ https://twitter.com/search?q=James%20Watson&src=typed_query&f=top واٹسن نے Cold Spring Harbor Laboratory میں طویل عرصے تک تحقیق کی اور حیاتیاتی سائنس میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائیں۔ ان کے کام نے ڈی این اے ٹیسٹنگ، جینیاتی تحقیق، انسانی جینوم پراجیکٹ، زراعت، طبی تحقیق اور جین تھراپی میں انقلاب برپا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:انسانوں کے ڈی این اے میں ایلینز کے جینز شامل ہوچکے، امریکی محقق کا دعویٰ واٹسن نے 1968 میں اپنی کتاب The Double Helix شائع کی، جسے امریکی تاریخ کی اہم علمی تحریروں میں شمار...
ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان نے اتوار کو بحرالکاہل کے شمالی حصے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق زلزلہ شام 5 بج کر 3 منٹ پر (پاکستانی وقت کے مطابق 1 بج کر 3 منٹ پر) ایواتے کے ساحل کے قریب سمندر میں آیا، جس کے بعد ایک میٹر تک اونچی سونامی لہروں کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی ہے۔ جے ایم اے نے اپنے بلیٹن میں بتایا کہ ایواتے کے ساحلی علاقے کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کر دی گئی اور مقامی افراد کو خبردار کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کو منظور کر لیا، مجوزہ ڈرافٹ کل سینیٹ اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بل میں شامل شقوں پر تقریباً تمام کام مکمل ہو چکا ہے اور اب چند تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔ خاص طور پر صوبہ خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی اور ایم کیو ایم و باپ پارٹی کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ اے این پی اور باپ پارٹی اپنی تجاویز کے سلسلے میں اپنی قیادت سے مشاورت...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اتوار کو بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی آف پشاور اسٹیشن سے ٹکٹ لے کر عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا۔ اس دوران خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری اور منتخب اراکین اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ موجود تھے۔
پارلیمانی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم سے 19 دسمبر تک منعقد کرنے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جو پارلیمانی امور کی ہنگامی صورتحال سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم سے 19 دسمبر تک ہوگا۔ مرکزی حکومت نے اعلان کیا کہ سیشن یکم دسمبر سے شروع ہوں گے۔ کل 19 دنوں تک چلنے والے سیشن 19 دسمبر کو ختم ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد: دفترِ خارجہ پاکستان نے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام پر باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں افغانستان کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں مکمل ہوا، اور پاکستان نے ترکیے اور قطر کی ثالثی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم، ترجمان کے مطابق افغان حکومت نے طے شدہ وعدوں کے باوجود پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد...
ویب ڈیسک : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے امیدواروں کو ڈگری میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر دیے جانے والے اضافی مارکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی ایس سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اب میرٹ کا تعین صرف پی پی ایس سی کے امتحانی نتائج اور انٹرویوز کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور تحریری امتحانات کے نمبروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا کمیشن نے تحقیقاتی کام اور غیر کلینیکل تجربے کے لیے دیے جانے والے اضافی نمبروں کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے جب کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔اجلاس میں مختلف آئینی ترامیم پر غور کیا گیا، جنہیں سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش ہونے کے بعد مشترکہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ حکومت نے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی، ایم کیو...
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تعاون کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے وانا کے مطابق دونوں رہنماوں نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ایران نے پاک۔افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ایرانی...
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا، طالبان حکومت نے وعدوں کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ پاکستان نے چار سال صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے جوابی کارروائی سے گریز کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان، افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری مزاکرات مکمل ہوگئے، مذاکرات کا تیسرا دور ترکی اور قطر کی ثالثی میں 7 نومبر کو اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان نے ترکی اور قطر کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ طالبان حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات سے انکار کیا، افغان وفد نے مذاکرات میں اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے...
پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں7 نومبر کو ختم ہوا، طالبان نے اس دوران اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان نے ترکیہ اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے بار بار دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا، طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گرد عناصرکے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 4 سال میں افغان سر زمین سے پاکستان پر...
زہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی نے پاکستانی نژاد ماہر قانون لینہ ملیحہ خان کو اپنی عبوری ٹیم کی شریک سربراہ مقرر کیا ہے۔34 سالہ زہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو عہدہ سنبھالیں گے اور وہ نیویارک شہر کی تاریخ میں پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہوں گے۔نیویارک امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے جس کا سالانہ بجٹ تقریبا 116 ارب ڈالر ہے اور دنیا بھر میں اس کے انتظامی فیصلے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔36 سالہ لینہ ملیحہ خان، جو سابق امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی چیئرپرسن رہ چکی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں7 نومبر کو ختم ہوا، طالبان نے اس دوران اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان نے ترکیہ اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے بار بار دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا، طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گرد عناصرکے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم کالن اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ صدر اردوان نے یہ اعلان اتوار کے روز آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات میں فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی کے طریقہ کار پر اتفاق نہ کر سکے۔ پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ “بات چیت ختم ہوچکی ہے” اور اب یہ “غیر...
کراچی (نیوزڈیسک) سوشل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی میں پہنے گئے لباس اور زیورات کی مالیت کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بتائے گئے دعوے محض زبان کی لغزش تھے۔ گزشتہ روز سے ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا سفید رنگ کا عروسی لباس ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا ہے، جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے زیورات کا سیٹ 40 تولے کا ہے، جو انہیں ان کے شوہر حارث کھوکھر نے...
کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، این سی سی آئی کے مزید 13افسران کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آگئے، راولپنڈی میں 15غیر قانونی کال سینٹرز سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیا جاتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر کی ٹیم یہ رقم فرنٹ مین حسن امیر کے ذریعے وصول کرتی تھی، ستمبر 2024سے اپریل 2025تک 12 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے کے کرپشن اسکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آگئے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 15 غیر قانونی کال سینٹرز سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیا جاتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے، ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں عوام کو غلط...
استنبول (ویب ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو اعلان کیا کہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں جاری مذاکرات جمعے کو کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے تھے، کیونکہ فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی اور روک...
ویب ڈیسک: پارلیمان کی قانون و انصاف کمیٹیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم پر مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں حکومتی اتحاد نے مزید 3 ترامیم پیش کر دی ہیں جبکہ آئینی عدالتوں کے قیام کی شق منظور کر لی گئی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک کر رہے ہیں، دوپہر کے وقفہ کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر وزیر قانون نے وزیراعظم کے فوجداری استثنیٰ والی ترمیم واپس لے لی، یہ کمیٹی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں کا جائزہ لینے کے بعد شق وار منظوری دے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا اجلاس میں...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔ ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور...
ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین قم کا دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ، طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
جناب پایان نے دفتر قائد ملت جعفریہ کی فعالیت اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دفتر کے اعضاء سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلاب اور زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قم میں رہائش پذیر غیر ملکیوں اور مہاجرین کے امور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جناب مجتبیٰ پایان نے دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد غیر ملکی طلاب اور زائرین کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کرنا اور ان کے لئے ممکنہ حل تلاش کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران ایس ایس پی جناب پایان نے طلاب اور زائرین کے مختلف امور پر دفتر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں پاکستان کی برتری کا واضح ثبوت ثابت ہوا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز کا شاندار مجموعہ اسکور کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چند گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ عبدالصمد نے بھی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 رنز بنائے، جب کہ خواجہ نافع نے تیز رفتار 22 رنز کا اضافہ کیا۔جواب میں کویت کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب...
خرطوم: اقوام متحدہ کے دفترِ برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کا شمالی دارفور کا شہر الفاشر اب غم کا شہر بن چکا ہے، جہاں پچھلے دس دنوں کے دوران ظلم وجبر پر مبنی حملوں میں خوفناک اضافہ ہوا ہے اور شہری ناقابلِ تصور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق لی فانگ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے محصور اور تشدد کا سامنا کرنے والے الفاشر کے شہری اب ایسی ہولناک ظلم وجبر جھیل رہے ہیں جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور زخمی شہری بھی شامل ہیں جو اسپتالوں اور اسکولوں میں پناہ لینے کی کوشش...
سینیٹ وقومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ بل پر مزید غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز27ویں ترمیم ایکٹ 2025 کا بل وفاقی کابینہ سے منظوری کے چند گھنٹے بعد سینیٹ میں پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے مجوزہ تبدیلیوں کی رفتار اور دائرہ کار پر شور شرابہ کیا۔ اس بل میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام، ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے عمل میں تبدیلی، صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافہ، اور فوجی قیادت کے ڈھانچے میں اصلاحات کی تجاویز شامل ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...
27ویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔ منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو، سائرہ افضل تارڑ سینیٹر شہادت اعوان کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جے یو آئی ف نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ...
(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا ایران نے پاک۔افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار نے ایرانی ہم...