2025-11-10@18:18:22 GMT
تلاش کی گنتی: 21693
«کا خیرمقدم کیا»:
(نئی خبر)
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے، ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں عوام کو غلط...
استنبول (ویب ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو اعلان کیا کہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں جاری مذاکرات جمعے کو کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے تھے، کیونکہ فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی اور روک...
ویب ڈیسک: پارلیمان کی قانون و انصاف کمیٹیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم پر مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں حکومتی اتحاد نے مزید 3 ترامیم پیش کر دی ہیں جبکہ آئینی عدالتوں کے قیام کی شق منظور کر لی گئی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک کر رہے ہیں، دوپہر کے وقفہ کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر وزیر قانون نے وزیراعظم کے فوجداری استثنیٰ والی ترمیم واپس لے لی، یہ کمیٹی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں کا جائزہ لینے کے بعد شق وار منظوری دے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا اجلاس میں...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔ ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور...
ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین قم کا دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ، طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
جناب پایان نے دفتر قائد ملت جعفریہ کی فعالیت اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دفتر کے اعضاء سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلاب اور زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قم میں رہائش پذیر غیر ملکیوں اور مہاجرین کے امور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جناب مجتبیٰ پایان نے دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد غیر ملکی طلاب اور زائرین کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کرنا اور ان کے لئے ممکنہ حل تلاش کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران ایس ایس پی جناب پایان نے طلاب اور زائرین کے مختلف امور پر دفتر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں پاکستان کی برتری کا واضح ثبوت ثابت ہوا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز کا شاندار مجموعہ اسکور کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چند گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ عبدالصمد نے بھی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 رنز بنائے، جب کہ خواجہ نافع نے تیز رفتار 22 رنز کا اضافہ کیا۔جواب میں کویت کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب...
خرطوم: اقوام متحدہ کے دفترِ برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کا شمالی دارفور کا شہر الفاشر اب غم کا شہر بن چکا ہے، جہاں پچھلے دس دنوں کے دوران ظلم وجبر پر مبنی حملوں میں خوفناک اضافہ ہوا ہے اور شہری ناقابلِ تصور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق لی فانگ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے محصور اور تشدد کا سامنا کرنے والے الفاشر کے شہری اب ایسی ہولناک ظلم وجبر جھیل رہے ہیں جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور زخمی شہری بھی شامل ہیں جو اسپتالوں اور اسکولوں میں پناہ لینے کی کوشش...
کراچی: پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ انزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، میں نے ماں سے بات کی کہ میں خود کماؤں گی اور آزاد زندگی گزاروں گی۔ انزیلہ عباسی نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں یہ ایک مشکل بات تھی لیکن بعد میں ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوگئے۔ امی مجھ پر اعتماد کرنے لگیں، میرے گھر آتیں، کھانا لاتی تھیں اور ہم اچھا وقت گزارتے تھے۔ بعد میں جب انہوں نے کہا کہ اب تم زندگی میں سیٹ ہو جاؤ تو میں واپس ان کے ساتھ رہنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں تسلسل کے ساتھ...
سینیٹ وقومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ بل پر مزید غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز27ویں ترمیم ایکٹ 2025 کا بل وفاقی کابینہ سے منظوری کے چند گھنٹے بعد سینیٹ میں پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے مجوزہ تبدیلیوں کی رفتار اور دائرہ کار پر شور شرابہ کیا۔ اس بل میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام، ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے عمل میں تبدیلی، صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافہ، اور فوجی قیادت کے ڈھانچے میں اصلاحات کی تجاویز شامل ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...
27ویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔ منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو، سائرہ افضل تارڑ سینیٹر شہادت اعوان کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جے یو آئی ف نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ...
(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا ایران نے پاک۔افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار نے ایرانی ہم...
پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز باکو، اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے، اور خطے سمیت مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ اتفاقِ رائے باکو میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں ہوا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی...
غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی فکری میراث نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کی راہ ہموار کی بلکہ محکوم اقوام کے دلوں میں آزادی کی نئی جوت بھی روشن کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یومِ پیدائش پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال وہ دیدہ ور شخصیت تھے جنہوں نے برِصغیر کے مسلمانوں میں فکری بیداری، خودی کا شعور اور اجتماعی شناخت کا احساس پیدا کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں...
بولی وُڈ کے معروف فلم ساز اور میزبان کرن جوہر نے ایک حالیہ گفتگو میں واضح کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ویرات کوہلی یا کسی بھی کرکٹر کو اپنے مشہور شو ”کافی وِد کرن“ میں شرکت کی دعوت نہیں دیں گے۔ کرن جوہر نے یہ بات ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہی۔ گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کہ وہ کون سی مشہور شخصیت ہے جو ہمیشہ ان کے شو کی دعوت ٹھکرا دیتی ہے؟ اس پر کرن جوہر نے فوراً رنبیر کپور کا نام لیا اور بتایا کہ ”وہ پہلے آچکے ہیں، مگر پچھلے تین سیزنز سے انکار کر رہے ہیں۔“ جب ثانیہ مرزا نے سوال کیا کہ...
پاکستان کے نامور گلوکار عدنان دھول نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہدایتکار موہت سوری کی فلم ایک ولن کے گیت آواری کا معاوضہ آج تک نہیں ملا۔ نجی ٹی وی کی پوڈپوسٹ میں گلوکار عدنان دھول نے شرکت کی، اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی سے متعلق دلچسپ راز کھولے۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان دھول نے کہاکہ گانے کا شوق تھا پھر لاہور آگیا، ڈرامے میں اداکاری بھی کی، گلوکاری کیلئے لمبا سفر ہے، پہلے شو سے 10 ہزار روپے ملے، منیجر نے پروڈکشن کیلئے کمپیوٹر لے کر دیا بس پھر میں لگا رہا اور 18 گھنٹے گھنٹے کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ گیت ’پردیس کٹینداں‘ کو جو سمجھتا ہے...
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں حسن نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقا سے ون ڈے سیریز کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، بدقسمتی سے آج وہ رن آؤٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بابر اعظم اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا، امید ہے وہ آنے والی سیریز میں رنز کریں گے۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ جیت کا کریڈ ٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930 کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ صدر زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد...
ذرائع کے مطابق شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں سم کارڈ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا اور دکانوں، فرنچائز پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے مختلف اضلاع میں سم کارڈ فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں سم کارڈ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا اور دکانوں، فرنچائز پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کارروائی کا مقصد بھارتی محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے رہنما خطوط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔
فلپائن کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں سپر ٹائیفون فونگ وون کے شدت اختیار کرنے کے بعد اتوار کو ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ طوفان کے باعث شدید بارشیں، تیز ہوائیں اور طوفانی لہریں متوقع ہیں۔ فلپائن کے کئی علاقوں میں طوفانی الرٹ سگنلز جاری کیے گئے ہیں۔ سب سے شدید انتباہ سگنل نمبر 5 جنوب مشرقی لوزون کے علاقوں، بشمول کیٹانڈوانیز اور کیمارینس نورٹے و کیمارینس سور کے ساحلی علاقوں میں جاری کیا گیا ہے، جبکہ میٹرو منیلا اور آس پاس کے علاقے سگنل نمبر 3 کے تحت ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: طوفانی بارش دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، تحقیق سپر ٹائیفون فونگ وون، جسے مقامی طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">( رپورٹ : مقصواحمد خان)کراچی کے نامور تعلیمی ادارے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام منعقدہ آٹھواں سالانہ اسپورٹس فیسٹیول بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، 28 روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں شہر کے 70 مختلف تعلیمی اداروں سے ساڑھے سات ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جنہوں نے 18 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب بھی انتہائی شاندار رہی، جس میں سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ منور علی میسر مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، ڈی ایس او اسماعیل شاہ، فرید علی، اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی، شرکاء کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔اپنے خطاب...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کے نظریات اور اصولوں پر عمل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے علیحدہ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی روح پیدا کرنے میں علامہ اقبالؒ کے غیر معمولی کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور کی جاوید منزل جہاں سے آج بھی شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی خوشبو آتی ہے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی پر اصرار پاکستان کی قومی شناخت پر گہرا نقش چھوڑ گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں...
بھارت کے شہر احمدآباد کے علاقے رانیپ میں جیولری کی ایک دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون، جس نے چہرے کا کچھ حصہ دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا، گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئی۔ زیورات دیکھنے کے بعد اس نے اچانک دکاندار پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کی کوشش کی تاکہ اس کی بینائی زائل کر کے زیورات لے کر فرار ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیے: پیرس کے میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مبینہ چور گرفتار تاہم مرچ پاؤڈر دکاندار کی آنکھوں میں نہیں گیا اور اس نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو...
بڈگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرنے کے باوجود مفت گیس، مفت بجلی اور مفت راشن سمیت اس کے انتخابی وعدوں میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کشمیری عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذراائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بڈگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرنے کے باوجود مفت گیس، مفت بجلی اور مفت...
ویب ڈیسک:شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 148واں یو پیدائش آج منایا جا رہا ہے، اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں، علمی و ادبی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور سماجی انجمنوں کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، مذاکرے، مشاعرے اور کلامِ اقبال کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں قومی شاعر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ سیالکوٹ میں یومِ اقبال کی مرکزی تقریب حسبِ روایت اقبال منزل میں منعقد ہوگی جہاں شاعرِ مشرق کے یومِ ولادت کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی، دعائے مغفرت اور نعت و کلامِ اقبال کی محافل سے کیا جائے گا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا شاعر مشرق...
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کراچی میں امریکن بزنس کونسل کے زیر اہتمام فوکسڈ گروپ ڈسکشن کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر امریکن بزنس کونسل (ABC) اکرم ولی محمد، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)عاصم سعید خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC) تشنہ پٹیل وائس پریذیڈنٹ (ABC) اور یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمین (Charles Goodman) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ بزنس کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اگر انڈیا اور...
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی باتیں 2014 سے جاری ہیں، مگر 11 سال گزرنے کے باوجود یہ عمل مکمل نہیں ہو سکا۔ اب تاخیر کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذمے واجب الادا 35 ارب روپے کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے۔ ٹیکس واجبات اور قرضے سب سے بڑی رکاوٹ سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ کے مطابق پی آئی اے پر ایف بی آر کے 28 ارب روپے کے ٹیکس واجبات اور سی اے اے کے 7 ارب روپے کے قرضے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور...
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت کے کسی بھی عہدیدار کو اس سال جنوبی افریقہ میں ہونے والی جی20 سمٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے اس موقع پر دوبارہ یہ دعویٰ کیا کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کو قتل اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اس سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور نائب صدر جے ڈی وینس کو ان کی جگہ اس اجلاس میں شرکت کے لیے بھیجا گیا تھا۔ تاہم ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ اب نائب صدر وینس بھی اس سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-29 لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام کے دوران خواتین کانفرنس میں’’جہاں آباد تم سے ہے‘‘ کے عنوان سے پروگرام میں خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانفر نس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین، غیر ملکی مندوبین اور ہائی اچیورز شرکت کریں گی جنہیں کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گااور نوجوان خواتین کے لیے ’’یوتھ ارینا‘‘ قائم کیا جائے گا، جہاں 500 سے زائد مستند گائڈز ڈیجیٹل دنیا اور جدید کاروباری مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گی۔ان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-20 اسلام آباد (اے پی پی) وزارت بحری امور کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اتفاق کیاگیا ہے کہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر تمام جہازوں کو سختی سے پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر برتھ کیا جائے گا،شوگر کی کھیپوں کی سست ان لوڈنگ کی وجہ سے شدید رش کی رپورٹس کے بعد پورٹ قاسم پر شوگر اور سیمنٹ کی ہینڈلنگ آپریشنز کو ہموار کرنے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورتحال اور اس کے برآمداتی سرگرمیوں، خاص طور پر سیمنٹ اور کلنکر کی ترسیل پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری بحری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-18 سری نگر (صباح نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ اسکولوں میں ہندو گیت وندے ماترم کی اجتماعی طور پڑھنے کے لیے ان کی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گورنر منوج سنہا نے جموں میں وندے ماترم کی اجتماعی خواندگی کی از خود قیادت کی۔ ایک سرکاری حکمنامے میں موسیقی و کلچرل پروگرامز میں سبھی اسکولوں کے طلبا سمیت عملے کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا تھا، تاکہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کی تقریبات منائی جا سکیں۔ حکمنامے کے تحت جموں اور کشمیر کے محکمہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-19 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی انتھک کوششوں سے دنیا کی بڑی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں، ملک میں گوگل کروم بک مینو فیکچرنگ کا آغاز ہوگیا ہے جہاں ہر سال 6 لاکھ تک کروم بکس تیار ہوں گی،گوگل کی پاکستان آمد بڑی خوشخبری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کچھ عرصے میں دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت بارے پیش رفت سے آگاہ کرنا مقصود تھا اس حوالے سے خوشخبری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی /آن لائن /صباح نیوز) وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی جس کے بعد بل سینیٹ میں پیش کیا گیا اور چیئرمین سینیٹ نے مجوزہ بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی‘آرمی، ائرفورس اور نیوی کے بعد آرمی راکٹ فورس کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔ ہفتے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت وڈیو لنک کے ذریعے باکو سے کی جس میں وفاقی کابینہ نے27 ویں آئینی ترمیم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایما پر شوگر اور مٹاپے جیسی دیرینہ بیماریوں میں مبتلا افراد کو امریکی ویزا دینے سے انکار کرنے کا نیا قانون تیار کرلیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ نے دنیا بھر کی امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو تازہ ہدایات جاری کی ہیں۔ عام طور پر امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کی صحت کی جانچ امیگریشن حکام کی جانب سے کی جاتی ہے، اس دوران ٹی بی جیسی متعدی بیماریوں کے لیے اسکریننگ کی جاتی ہے۔ اب ان قوانین میں ترمیم کی گئی ہے اور مزید بیماریوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حکام یہ جانچیں گے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال میں جاری 19واں دو روزہ ”کٹے ہونٹ اور کٹے تالو” کے مفت سرجیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ کے منتظمین فاروق شیخانی، ڈاکٹر اقبال ہارون اور پروفیسر اشرف گناترا نے ایس ایس پی حیدرآباد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ کیمپ کے پہلے روز تقریباً 200 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 46 مریضوں کو آپریشن کے لیے داخل کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر اشرف گناترا (ڈاؤ یونیورسٹی) اور ان کی ماہر ٹیم غریب و مستحق مریضوں کے مفت آپریشن انجام دے رہی ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حاجیانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی رابطہ سیکریٹری لال جروار، حسین سومرو اور سارنگ راجا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم لانے کا مقصد پاکستان کے بانی صوبے سندھ کے تاریخی وجود اور شناخت کو ختم کرنا ہے۔نئے انتظامی یونٹس کے نام پر کراچی اور حیدرآباد کو اسٹیبلشمنٹ کے پالے اور تیار کردہ دہشت گرد گروہ ایم کیو ایم کے حوالے کرنا اور باقی اضلاع کو سرداروں اور جاگیرداروں کے سپرد کرنا اس ترمیم کا اصل مقصد ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ضیائی، ایوبی اور مشرفی مارشل لا سے بھی بڑھ کر جمہوریت پر حملہ کیا ہے اور آمریت کو قانونی و آئینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پینے کے پانی کی طویل بندش کے خلاف مکی شاہ کے رہائشی افراد سڑکوں پر نکل آئے شاہراہ کو دونوں اطراف سے بلاک کر احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین میں خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک تھے جنہوں نے واٹر سپلائی حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاج کے باعث دونوں اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے علاقے میں پانی نہیں آ رہا، مگر انتظامیہ نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی فوری بحال کی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج...
مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم: مارشل کا رینک حاصل کرنے والا تاحیات یونیفارم، صدر پر زندگی میں کوئی کیس نہیں
اسلام آباد: صدر مملکت کو تاحیات عدالتی استثنیٰ دینے اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرانے کی تجویز 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے میں شامل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 248 بی میں واضح کیا گیا ہے کہ صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی بھی کیس درج نہیں کیا جا سکے گا، نہ انہیں گرفتار کیا جا سکے گا اور نہ ہی سزا دی جا سکے گی، یہ تجویز پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ترمیمی مسودے میں شامل کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کے دیگر نکات میں اہم عسکری تبدیلیاں بھی شامل کی گئی ہیں، مجوزہ ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ...
(فائل فوٹو) لاہور:۔ سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام کے دوران خواتین کانفرنس میں ”جہاں آباد تم سے ہے” کے عنوان سے پروگرام میں خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانفر نس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین، غیر ملکی مندوبین اور ہائی اچیورز شرکت کریں گی جنہیں کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا اور نوجوان خواتین کے لیے ”یوتھ ارینا” قائم کیا جائے گا، جہاں 500سے زائد مستند گائڈز ڈیجیٹل دنیا اور جدید کاروباری مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گی۔ حمیرا طارق...
اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلاشبہ تاریخی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ دن منفی معنوں میں تاریخ کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کچھ دن فخر اور کامیابی کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں، اور کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جنہیں یاد کر کے قوم کو افسوس ہوتا ہے۔ آج کا دن بھی ان ہی دکھ اور تکلیف والے دنوں میں شمار ہوگا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ امریکاکی تین سو سالہ تاریخ میں صرف پچیس ترامیم ہوئیں، لیکن پاکستان میں محض تیرہ مہینے کے دوران دوسری آئینی ترمیم پیش کی جا رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلاشبہ تاریخی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ دن منفی معنوں میں تاریخ کا حصہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کچھ دن فخر اور کامیابی کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں، اور کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جنہیں یاد کر کے قوم کو افسوس ہوتا ہے۔آج کا دن بھی ان ہی دکھ اور تکلیف والے دنوں میں شمار ہوگا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ امریکاکی تین سو سالہ تاریخ میں صرف پچیس ترامیم ہوئیں، لیکن پاکستان میں محض تیرہ مہینے کے دوران دوسری آئینی ترمیم پیش کی جا رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر ماسکو کو تاحال کسی قسم کی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سرگئی لیوروف نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ابھی تک واشنگٹن کی جانب سے کوئی سفارتی وضاحت موصول نہیں ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا اصل مطلب کیا ہے، اس معاملے نے دنیا بھر میں اسلحہ کنٹرول معاہدوں کے مستقبل پر تشویش پیدا کر دی ہے۔خیال رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے پینٹاگون کو فوری طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ دیگر ممالک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تحریک کا باضابطہ اعلان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین ریاست اور عوام کے درمیان ایک عمرانی معاہدہ ہے اور مجھ سے اس کے تحفظ کا پانچ بار حلف لیا گیا ہے، جب عوام کو تسلیم نہیں کیا جا رہا تو اب ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں۔ عوام مسلسل پوچھ رہے تھے کہ تحریک کب شروع ہوگی، اس لیے کل رات سے تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاہور:۔ سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام کے دوران خواتین کانفرنس میں ”جہاں آباد تم سے ہے” کے عنوان سے پروگرام میں خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کانفر نس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین، غیر ملکی مندوبین اور ہائی اچیورز شرکت کریں گی جنہیں کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا اور نوجوان خواتین کے لیے ”یوتھ ارینا” قائم کیا جائے گا، جہاں 500سے زائد مستند گائڈز ڈیجیٹل دنیا اور جدید کاروباری مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گی۔حمیرا طارق کا...
ا ننت ناگ:بھارت میں انتہاپسند ہندوﺅں کی مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے کے فروغ کے لیے رات دن کوشاں ہے،اس سلسلے میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم،تشدد ، قتل و غارت ،کاروبار سے روکنا معمول بنتا جارہا ہے۔ تازہ حکم نامے میں مودی سرکار نے ہندوتوا کے پرچار کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قراردے دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قرار دینے کے سرکاری حکم نامے سے وزیرِ تعلیم سکینہ ایتو نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں محکمہ ثقافت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کے...
لاہور کے 14 سالہ حافظ محمد نعمان نے بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی خوشی میں عزم و شوق کی ایک انوکھی مثال قائم کر دی۔ کمسن حافظ نعمان نے لاہور سے کرتارپور دربار صاحب تک سائیکل پر 102 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 8 گھنٹوں میں طے کیا۔ کرتارپور پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور دربار انتظامیہ نے اس کم عمر مہم جو کا پرتپاک استقبال کیا، پھول نچھاور کیے اور اسے شاباش دی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کرتار پور معاہدے میں 5 سال کی توسیع کردی نعمان کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو کرتارپور سائیکل پر پہنچنے کا بے حد شوق تھا، اور آج اس نے اپنی یہ خواہش پوری...
پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مابق اس فلم میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے ’جعفر جیکسن‘ نے ادا کیا ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے فلمی پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ جعفر جیکسن، مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی جان لوگن نے لکھی ہے۔ اس بائیوپک میں میں دنیا بھر کے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی زندگی کے اہم پیشہ ورانہ مراحل، ان کے میوزیکل سفر، اسٹیج...
لاہور: کاہنہ کے قریب حویلی چیتو والی کے علاقے میں پچاس سالہ پرانا برگد کا درخت تیز ہواؤں کے باعث راجباہ کے اندر گر گیا تھا، محکمہ جنگلات نے کامیاب کارروائی کے بعد دوبارہ اسی جگہ لگا دیا۔ یہ درخت گاؤں کی بزرگ خاتون مجیداں بی بی کے مرحوم شوہر نے اپنے ہاتھوں سے نصف صدی قبل لگایا تھا۔ ان کے لیے یہ درخت صرف ایک سایہ دار شجر نہیں بلکہ زندگی بھر کی یادوں کا محافظ تھا۔ جب یہ تناور درخت زمین میں گرا تو مجیداں بی بی کے بقول انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کی زندگی کا آخری سہارا بھی چھن گیا ہو وہ اور ان کے بچے کئی گھنٹے اس کے گرد بیٹھے روتے رہے،...
اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ علامہ ناصر عباس نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، جہاں جمہوری اداروں کو مفلوج اور آئین کی روح کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طاقتور طبقات وجود میں آگئے ہیں جو عوام کے حقوق چھین رہے ہیں، مارشل لا نافذ کرتے ہیں، ظلم و جبر کرتے ہیں اور کوئی ان کا احتساب نہیں کر پاتا۔...
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم احتجاج کے حق اور عوامی سہولت میں توازن کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ احتجاج کے دوران عوام کو تکلیف نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہفتہ کو اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا، جس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے حوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ا ننت ناگ:بھارت میں انتہاپسند ہندوﺅں کی مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے کے فروغ کے لیے رات دن کوشاں ہے،اس سلسلے میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم،تشدد ، قتل و غارت ،کاروبار سے روکنا معمول بنتا جارہا ہے۔تازہ حکم نامے میں مودی سرکار نے ہندوتوا کے پرچار کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قراردے دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قرار دینے کے سرکاری حکم نامے سے وزیرِ تعلیم سکینہ ایتو نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔حالیہ دنوں میں محکمہ ثقافت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کے موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک خفیہ ادارے اور جینڈرمری فورسز نے استنبول اور ادانا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک سائبر جاسوسی نیٹ ورک سے منسلک دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، یہ آپریشن انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی ہدایت پر کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار افراد ایک بڑے بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک ہیں، چھاپوں کے دوران حکام نے متعدد ڈیجیٹل آلات اور غیر ملکی نظام ضبط کیے جو مبینہ طور پر غیر قانونی سائبر سرگرمیوں میں استعمال ہورہے تھے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ذاتی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کے ذریعے حساس معلومات اکٹھی کرتے تھے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز...
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں بہترین کارکرگی پر اسپنر ابرار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔ پاکستان نے 144 رنز کے ہدف کو 26 ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ’حکمت عملی...
پاکستان کے شوٹرز عثمان چاند اور امام ہارون نے 2025 کے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور اور برونز میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق، کویت میں ہونے والے ایشیائی شوٹنگ مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل جیتا۔ عثمان چاند عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تجربہ کار شوٹر ہیں اور وہ چار بار عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کا حصہ رہ چکے ہیں۔ دوسری طرف، 21 سالہ امام ہارون نے اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور برونز میڈل جیتا۔ امام ہارون نے...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہفتہ کو اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں طے ہوا کہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی زیر نگرانی چار رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی تاکہ قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کیلئے استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔ وزیر...
اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم پر ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی جب اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے، قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ ترمیموزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز پر پاک آرمی سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا تقرر کرے گا، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ قوم کے ساتھ...
وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا: مجوزہ آئینی ترمیم
وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا: مجوزہ آئینی ترمیم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی آئینی عدالت کے حوالے سے مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم کے نکات سامنے آگئے۔27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق ملک میں وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دیاجائیگا۔مجوزہ آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا، صدر کے خلاف عمر بھر کے لیے کوئی فوجداری کارروائی نہیں ہوسکے گی اور گورنر کے خلاف اس کی...
معروف پاکستانی کامیڈین اور میزبان ایاز سموں نے انکشاف کیا ہے کہ مرد اداکار بھی خوبصورتی کیلیے ہونٹوں کے بوٹوکس سمیت چہرے کیلیے دیگر کام کرواتے ہیں۔ ایاز سموں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سارے ایسے اداکار ہیں جو خوبصورت نظر آنے کیلیے ہونٹوں کا پروسیجر (بوٹوکس) کرواتے ہیں اور انہیں یہ عمل غلط نہیں لگتا۔ کامیڈین نے کہا کہ ہونٹوں کی سرجری اور خوبصورتی کیلیے دیگر پروسیجرز کروانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ اچھا نظر آنے کیلیے اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں اور چہرہ بھی انکا ہوتا ہے جبکہ نفع یا نقصان بھی وہ ہی برداشت کرتے ہیں۔ سموں نے دعویٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر:۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ اسکولوں میں ہندو گیت “وندے ماترم” کی اجتماعی طور پڑھنے کے لیے ان کی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گورنر منوج سنہا نے جموں میں وندے ماترم کی اجتماعی خواندگی کی ازخود قیادت کی۔ ایک سرکاری حکم نامے میں موسیقی و کلچرل پروگرامز میں سبھی اسکولوں کے طلبا سمیت عملے کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا تھا، تاکہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کی تقریبات منائی جا سکیں۔حکم نامے کے تحت جموں اور کشمیر کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرز کو...
27ویں آئینی ترمیم کا بل ہفتے کے روز سینیٹ میں پیش کیا گیا، جس کے بعد اسے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے حوالے کر دیا گیا۔ اس بل کے مسودے کی منظوری چند گھنٹے پہلے وفاقی کابینہ نے دی تھی۔ سینیٹ اجلاس کا آغاز کچھ تاخیر سے دوپہر سوا ایک بجے ہوا، اور وفاقی وزیر قانون، اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں سوال و جواب کے سیشن اور دیگر کارروائی معطل کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ سینیٹرز کو ترمیم سے آگاہ کر سکیں۔ وزیر قانون نے بل ایوان میں پیش کیا، جس پر چیئرمین سینیٹ، یوسف رضا گیلانی نے اس کی تفصیلی جانچ کے لیے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین...
قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ کس کو تفویض کیا جائیگا؟ 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ سامنے آگیا اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین فروق حمید نئک نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں قانون سازی اور عدالتی امور سے متعلق اہم مسائل پر غور کیا گیا جبکہ کمیٹی اراکین نے ملکی قانونی نظام کی بہتری اور اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوا، جس میں جے یو آئی نے واک آؤٹ کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحفظات آئین کے آرٹیکل 243 پر ہیں، اور وہ اس آرٹیکل میں ترمیم کی مخالفت کریں گے۔ عالیہ کامران کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے چھبیسویں ترمیم میں سے جو کچھ نکالا تھا، وہ اب ستائیسویں ترمیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔ عالیہ کامران نے ججز کے معاملے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، اور سوال کیا کہ آئینی عدالت کے جج کی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور ساتھ دیا۔ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان تین ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں بردار ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا...
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین، غیر ملکی مندوبین اور ہائی اچیورز شرکت کریں گی۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ نوجوان خواتین کیلئے "یوتھ ارینا" قائم کیا جا رہا ہے، جہاں 500 سے زائد مستند گائیڈز ڈیجیٹل دنیا اور جدید کاروباری مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑا اور منفرد پروگرام خواتین سیشن لاہور میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے...
آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ 2032 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حال ہی میں ختم ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی کامیابی کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ آئی سی سی نے 2029 میں ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن کو دس ٹیموں تک پھیلانے پر اتفاق کیا ہے۔ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے کھیل میں توسیع کا اعلان کیا تھا جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی۔ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تاہم 2029 کے ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ اگلے سال...
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اس اہم معاملے پر نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خط میں 27 ویں آئینی ترمیم پر غور و فکر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے ایک اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں ترمیم کے بارے میں مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس )امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، جو دونوں ممالک کے تنازع کو کسی اور خطے تک لے جانے کی تازہ کوشش ہو سکتی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ انقلابی گارڈز کی خصوصی القدس فورس نے پچھلے سال کے آخر میں اس سازش کا آغاز کیا اور اسے اس سال ناکام بنا دیا گیا ہے۔امریکی اہلکار نے کہا کہ سازش کو ناکام بنا...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے، اور اس میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کی بیٹنگ لائن کو پاکستانی بولرز نے ابتداء ہی سے دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔ جنوبی افریقا کی چھٹی وکٹ 117 رنز پر گری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد...
ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے آئی سی سی کے سینیئر عہدیدار سرگرم ہیں اور امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے پا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بھارتی بورڈ کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی سی سی کا ایک سینئر نمائندہ بھی موجود تھا۔ یہ ملاقات...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے اس درخواست پر فیصلے میں کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو مسترد کیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی عدالت نے خاتون وکیل پر کسی قسم کا بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ جج کے خلاف کسی کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔ جسٹس ثمن رفعت نے صرف “آبزرویشنز” دیں...
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں کس کس کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا؟ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے۔ بلال فاروق تارڑ نے حلقے کے معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ بعد...
ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔ یہ عدالت آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی، جبکہ سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی عدالت کے طور پر کام کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترمیم میں آئین کے آرٹیکلز 42، 63 اے، اور 175 تا 191 میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 184 کے خاتمے کے بعد سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کا اختیار بھی ختم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جگہ نئی وفاقی آئینی عدالت مجوزہ مسودے کے تحت ’وفاقی آئینی عدالت‘ میں ایک چیف جسٹس...
سینئر اداکارہ نائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ادیب اور ڈرامہ و افسانہ نگار مرحوم اشفاق احمد رشتے میں ان کے ماموں لگتے تھے۔اداکارہ نائمہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے میزبان وصی شاہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ ’ افسانہ نگار اشفاق احمد رشتے میں میرے ماموں لگتے تھے، وہ میری والدہ کے کزن تھے، میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا‘ ۔اداکارہ نے بتایا کہ’ جب میں نے اشفاق احمد سے شوبز میں دلچسپی کا ا ظہار کیا اور ان کی سفارش کی درخواست کی تو ان کا کہنا تھا کہ’ میرا بھیجا ہوا تو کچرا بھی رکھ لیا...
عدالت نے 155 سال پرانے ادارے’ کراچی چڑیا گھر‘ کو نیچرل پارک میں بدلنے کا حکم دے دیا۔ کراچی چڑیا گھر، جو 1870 میں برطانوی راج کے دوران گاندھی گارڈن کے نام سے قائم ہوا اور تقریباً 33 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، اب ایک تاریخی تبدیلی کے دہانے پر ہے۔ ملک کے قدیم ترین چڑیا گھروں میں سے ایک کی حیثیت ختم ہونے کا خطرہ ہے، اور اس کی وجہ جانوروں کی افسوسناک حالت ہے۔ عدالتی مداخلت کا سبب، جانوروں کی فلاح و بہبود پر سنگین سوالات حال ہی میں، سندھ ہائیکورٹ میں ایک مادہ ریچھ ’رانو‘ کی صحت سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس نے چڑیا گھر کے اندرونی حالات کو بے نقاب کر دیا۔ یہ بھی...
امریکا میں ایک چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ٹیچر کو عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالرز (ایک کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی 28 سالہ خاتون ٹیچر کو 10 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے 2023 میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موجودہ مالی سال کی اتبدائی تین ماہ کے دوران حکومت کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی رپورٹ کےمطابق موجودہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائدکا بجٹ سرپلس رہا،وفاق نے 1338 ارب،صوبوں نے 781 ارب روپےسرپلس بجٹ دیا،جولائی تا ستمبر 3497 ارب کا پرائمری سرپلس بھی ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کےمطابق 3ماہ میں قرضوں پر 1377 ارب روپےسےزائد سود ادا کیا گیا،صوبوں کو 1775 ارب ادائیگی کے بعد وفاق کی خالص آمدن 4117 ارب رہی،مالیاتی سرپلس مجموعی قومی پیداوار کا 1.6 فیصد رہا،سرپلس میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ 2428 ارب روپے منافع سے ہوا۔ آذری یوم فتح:...
— فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے قوانین کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں، آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، احتجاج کے حق اور عوامی سہولت میں توازن کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا ہے کہ وزیر قانون کی زیر نگرانی 4 رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں پر ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسے ناصرف منظور کیا بلکہ بھرپور سپورٹ کیا تھا، یہ ایم کیو ایم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائے گا وہاں بلدیاتی بل پہلے سے موجود ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی پہلے ہی حمایت میں ہیں، کوشش ہوگی کہ اسے دیگر جماعتوں کی حمایت ملے۔
آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز باکو: (آئی پی ایس) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب میں باکو کی فضا پاکستان کے قومی ترانے سے گونج اٹھی، وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی، پاکستان آرمی کے خصوصی دستہ نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں صدر ترکیہ طیب اردوان بھی شریک ہوئے، آذری صدرآذربائیجان الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف...
اسلام ٹائمز: اسرائیل کو اس فورس کی موجودگی کے ذریعے تنازعے کے بین الاقوامی ہونے اور اسکے فیصلہ سازی اور کنٹرول کے دائرے کے محدود ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ طے نہیں ہوا ہے کہ کون سے ممالک اس فورس میں حصہ لیں گے، جبکہ عرب ممالک نے اس فورس میں اپنی شرکت کو غزہ میں فورس کے مینڈیٹ کی نوعیت سے جوڑا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جو ممالک شرکت کرینگے، وہ حماس کے ساتھ تصادم کے اصول کی مخالفت کریں گے اور چاہیں گے کہ یہ مشن امن قائم کرنے کے لیے ہونا چاہیئے، نہ کہ "امن مسلط کرنے کے لیے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے...
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے حالیہ دنوں میں پھیلائی گئی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر جھوٹ، فریب اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جعلی مواد پر مشتمل ہے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ جھوٹے دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی گردش میں لائی گئی جس میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔تاہم، وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا بین الاقوامی میڈیا ادارے نے اس الزام کی کوئی تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹولز کے مطابق وائرل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیاگیا،مسودہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، 27ویں ترمیم کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، 27ویں ترمیم کا مسودہ پیش کئے جانے پر اپوزیشن کا سینیٹ میں احتجاج اور شورشراباکیا۔ سینیٹرعلی ظفر نے کہاکہ لگتا ہے حکومت کو بل منظور کرانے کی جلدی ہے،اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہے،ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر تصور کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ 27ویں ترمیم پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے،مسودہ ابھی ملا ہے، ایک لفظ بھی تاحال نہیں پڑھا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ایوانِ بالا کا اجلاس ایک گھنٹہ پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تجویز دی جسے وزیرِ پارلیمانی امور نے تحریک کی صورت میں ایوان کے سامنے پیش کیا۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیتے ہوئے وقفہ سوالات معطل کر دیا۔ بعد ازاں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ترمیمی بل کو مزید غور و جائزے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو ریفر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی مجوزہ ترمیم کے نکات پر تفصیلی بحث کے بعد اپنی سفارشات ایوان میں...
فیلڈ مارشل کا عہدہ موجود تھا جسے ختم کیا گیا ہے، فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات برقرار رہے گا: وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے جب کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔اجلاس میں مختلف آئینی ترامیم پر غور کیا گیا، جنہیں سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش ہونے کے بعد مشترکہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ حکومت نے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو چکے،مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیے اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے منعقد ہوا، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ ارکان نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا، جبکہ وزیرِ اعظم نے تمام اتحادی جماعتوں اور حکومتی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق، کابینہ کی منظوری کے بعد وزیرِ قانون و انصاف نے میڈیا کو ترمیم کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ترمیمی مسودہ جلد پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے سب نے مل کر کام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا کے کسی بھی حکومتی اہلکار نے اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے گروپ آف 20 (جی20) سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ یہ ایک مکمل بدنامی ہے کہ جی20 اجلاس جنوبی افریقہ میں ہو رہا ہے۔ افریقانرز (جو ہالینڈ، فرانس اور جرمن نسل کے آباد کاروں کے وارث ہیں) کو قتل کیا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں اور کھیت غیر قانونی طور پر ضبط کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ جنوبی افریقہ کے خلاف آپے سے باہر، جی-20 سے نکالنے کا مطالبہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ افریقانرز کو سیاہ فام اکثریتی...
کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر نبیہا کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا نے خود نکاح پڑھایا۔ اس موقع پر تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں فرح اقرار اور دیگر معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقار عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے ہمسفر حارث کھوکھر نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر...
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے جب کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔اجلاس میں مختلف آئینی ترامیم پر غور کیا گیا، جنہیں سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش ہونے کے بعد مشترکہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ حکومت نے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور...
27 ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے جا رہے ہیں، ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہونگی تو آئین کا حصہ بنیں گی: وزیر قانون
وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے 27 آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے جا رہے ہیں، ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہونگی تو آئین کا حصہ بنیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم پر بریف کیا گیا، اجلاس میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری کے لیے حکومت، حلیف جماعتوں کے ساتھ شریک ہوگی۔اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 27 ویں ترمیم کو جوائنٹ کمیٹی میں پیش کرنے...
ذرائع کے مطابق ”خدمت سینٹر ایسوسی ایشن“ کے احتجاجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ سولہ برس سے عوامی خدمت کا کام کر رہے ہیں اور مشکل اوقات میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک فلاحی ادارے سے وابستہ کارکنوں نے اپنے مطالبات کے تئیں حکام کی مسلسل بے حسی کے خلاف جموں شہر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ”خدمت سینٹر ایسوسی ایشن“ کے احتجاجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ سولہ برس سے عوامی خدمت کا کام کر رہے ہیں اور مشکل اوقات میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔کارکنوں نے کہا کہ کورونا وبا...
سینئر اداکارہ نائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ادیب اور ڈرامہ و افسانہ نگار مرحوم اشفاق احمد رشتے میں ان کے ماموں لگتے تھے۔اداکارہ نائمہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے میزبان وصی شاہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ ’ افسانہ نگار اشفاق احمد رشتے میں میرے ماموں لگتے تھے، وہ میری والدہ کے کزن تھے، میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا‘ ۔اداکارہ نے بتایا کہ’ جب میں نے اشفاق احمد سے شوبز میں دلچسپی کا ا ظہار کیا اور ان کی سفارش کی درخواست کی تو ان کا کہنا تھا کہ’ میرا بھیجا ہوا تو کچرا بھی رکھ لیا...