20 کروڑ معاوضہ پر بھی پاکستانی گلوکار کا چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
معروف گلوکار اور موسیقار علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی شو میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا، چاہے معاوضے کے طور پر 20 کروڑ روپے ہی کیوں نہ پیش کیے جائیں۔
شو کے میزبان نے علی حیدر سے سوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر رضامند ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے جواب دیا، "میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔"
انہوں نے مزید کہا، "چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیں۔ یہ ان کا وقت ہے اور آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کی ہے۔"
علی حیدر نے عوام کو نصیحت کی کہ چاہت کو ان کے انداز میں زندگی گزارنے دیں اور ان پر طنز نہ کریں۔
علی حیدر نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کو لوگ مزاحیہ یا تفریحی شخصیت کہہ سکتے ہیں، لیکن ان کی جدوجہد اور کامیابیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے چاہت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا علی حیدر نے
پڑھیں:
کراچی: بچی کیساتھ زیادتی و قتل کے ملزم کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، اہلخانہ کا لاش لینے سے انکار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے جیکسن میں 6 سالہ بچی کے قتل اور زیادتی میں ملوث ملزم گزشتہ روز پولیس مقابلے میں مارا گیا، اہلخانہ نے ملزم کی میت وصول کرنے سے انکار کردیا۔
ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے ملزم کی میت وصول کرنے سے انکار کردیا، میت کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش گزشتہ روز جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی دو روز قبل لاپتا ہوئی تھی، گزشتہ روز اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔