یونیورسٹیز میں وی سیز کی تعیناتی کے قوانین میں ترامیم کی تجاویز منظور
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے قوانین میں ترامیم کا معاملے پرسندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے حکومتی ترامیم کی تجاویز کی منظوری دے دی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار اور شہناز وزیر علی کی خصوصی شرکت کی۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سکندر شورو نے کی۔قائمہ کمیٹی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل دوبارہ اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی اور کمیٹی کے رکن صابر قائمخانی میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بل کی بھرپور مخالفت کی ہے۔قائمہ کمیٹی میں حکومتی اکثریت کے باعث ترامیم کی منظوری دیدی گئی ہے۔سندھ حکومت صوبے میں اکیڈمیا کو تباھ کر رہی ہے۔جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ میں قائمہ کمیٹی کا رْکن نہیں ترامیم کیخلاف اسمبلی میں تجاویز پیش کیں اس حیثیت میں اجلاس میں شریک ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی ترامیم کی
پڑھیں:
پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔