اسلام آباد:

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سال کے عرصے کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض دینے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پاکستان پر نجی سرمایہ کاری کے ذریعے مزید وسائل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے  10 سال کے عرصے میں ترقیاتی مقاصد کے اہداف کے حصول کیلیے 20 ارب ڈالر کا قرضہ ناکافی ہوگا، لہذا، چیلنجز سے نمٹنے کیلیے پاکستان کو مزید وسائل تلاش کرنا ہونگے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک نجی سیکٹر اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مزید وسائل کی تلاش کیلیے تیار ہے، انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا نفاذ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون، ضروری محصولات کو متحرک کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور حکومتی اخراجات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہدفی اقدامات پر بھی انحصار کرے گا۔ 

اپنے دورے کے دوران ریزر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2026-25 کے لیے نیا پاکستان کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا باضابطہ طور پر آغاز کیا.

 

ریزر نے اصلاحاتی ایجنڈے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، معاشی استحکام میں پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کیا اور پائیدار، جامع ترقی اور ترقی کی طرف منتقلی کیلیے درکار پالیسی اصلاحات اور مخصوص اقدامات پر تبادلہ خیال کیا. 

اپنے دورے کے دوران ریزر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر توانائی اور آبی وسائل کے مصدق ملک اور وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک سے بھی ملاقات کی، وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملے، جن کے ساتھ انھوں نے CPF پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے مخصوص منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا. 

علاوہ ازیں، عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بیہینسن  نے ’’ ڈائیلاگ آن اکانومی‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال کیلیے 20 ارب ڈالر پاکستان کی سالانہ جی ڈی پی کا صرف 0.5 فیصد بنتا ہے، جو کہ ناکافی ہے، ترقیاتی اہداف کے حصول کیلیے پاکستان کو اپنے مقامی ذرائع کو متحرک کرکے وسائل کو تلاش کرنا ہوگا.

پاکستان اپنی ہم مرتبہ معیشتوں کے مقابلے میں تعلیم پر نصف خرچ کرتا ہے، انھوں نے کہا کہ جب ہر 3 میں سے ایک بچہ اسکول سے باہر ہو، اور 14  سے 15 سال کی عمر کی ہر 4 میں سے صرف ایک لڑکی سیکنڈری اسکول میں ہو اور تعلیم کی شرح صرف 25 فیصد ہو تو پھر کوئی لانگ ٹرم ترقی اور گروتھ حاصل نہیں کی جاسکتی،انھوں نے کہا کہ چار میں سے تین بچے بنیادی متن نہیں پڑھ سکتے، تو اس طرح کی صورتحال پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی بینک پاکستان کو ارب ڈالر انھوں نے اور وزیر کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیش رفت، آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔]شہباز شریف کی موجودگی میں وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔اس موقع پر پاکستانی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھا، وزیرِ اعظم اور آذری صدر کی آج خانکندی میں خوشگوار ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔حتمی و مفصل معاہدے پر آذری صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے، معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا۔وزیرِ اعظم کے حالیہ دورے سے قبل نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ ، پاکستانی سفارتی مشن اور وفود کی سطح ہر اس معاہدے کے پہلو طے ہوئے۔دونوں ممالک کے مابین پاکستان آذربائیجان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مزید تبادلہ پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • مردوں کی زلف تراشی کی قیمتوں میں عالمی فرق، پاکستان سستے ترین ممالک میں شامل
  • آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
  • آذربائیجان کی پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
  • انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا
  • زر مبادلہ کے ذخائر 40 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ’اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے‘
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر نے آئی ایم ایف ہدف کو عبور کر لیا
  • پاکستان کیلیے عالمی مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان دین محمد انتقال کرگئے