اوسلو: ’پاکستانیوں کا پاکستان کیلئے کردار‘ کے احوالے سے تقریب کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
’پاکستانیوں کا پاکستان کےلیے کردار‘ کے احوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں نارویجن سیاست دانوں سمیت پاکستانی سیاست دانوں خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی کور کمیٹی پی ٹی آئی کے ممبر ندیم افضل بنٹی تھے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی سنائے گئے۔ تقریب سے ندیم افضل بنٹی سینٹروم پارٹی اینڈرس لارسن لیبر پارٹی تحریک انصاف ناروے کے سابقہ صدر اور سینئیر عہدیدار چوہدری مدثر علی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ندیم افضل بنٹی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک بہت مشکلات میں ہے اور ہماری پارٹی پر بہت مشکل وقت ہے اور ان حالات میں پی ٹی آئی کے جو ورکر جیلوں میں ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ان کو سپورٹ کرے ان کی مدد کریں تاکہ ہم یہ جنگ جیتیں اور پاکستان ترقی کرے۔
تحریک انصاف ناروے کے سابقہ صدر اور سینئیر عہدیدار چوہدری مدثر علی نے کہا کے جو کارکن ہمارے پارٹی کےلیے باہر نکلتے ہیں ہم ان کےلیے گاڑیوں اور کھانے کا انتظام کریں گے اور جو ہمارے کارکن جیلوں میں بیٹھے ہیں ہم ان کی فہرستیں لے رہے ہیں اور ہم ان کی فیملی کو بھی مدد فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے، پاکستانی طلباء کے پاس یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ CAS حوالہ نمبر ہونا چاہیے اور تمام ضروری دستاویزی ثبوت تیار ہوں۔ طلباء طالب علم ویزا کے لیے آن لائن gov.uk/student-visa پر درخواست دے سکتے ہیں۔ وقت پر درخواست دینے سے ویزا کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکتا ہے اور طلباء کو وقت پر اپنی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔