UrduPoint:
2025-07-26@10:45:47 GMT

امریکہ: واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں ٹکر

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

امریکہ: واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں ٹکر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب امریکن ایئرلائنز کے طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم کے سبب پیش آنے والے واقعے کے بعد دریائے پوٹومیک سے 19 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

امریکہ کے وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا کہنا ہے کہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک امریکی ایئر لائن کی پرواز فضا میں ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریا میں گر گئی۔

دریائے پوٹومیک میں ڈوبنے والے اس طیارے کے ملبے میں مزید لاشوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

معروف امریکی خلاباز ولیم اینڈرس طیارے کے حادثے میں ہلاک

حکام کے مطابق ٹکرانے کے بعد طیارہ واشنگن سے گزرنے والے معروف دریائے پوٹیمک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طیارے میں 60 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں بھی تین امریکی فوجی سوار تھے۔

ایف اے اے نے سی بی ایس نیوز کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ٹکر ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پررن وے 33 کے قریب مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے آس پاس ہوئی۔

پوٹن نے مسافر طیارے کے حادثے پر آذربائیجانی صدر سے معافی مانگ لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اس "خوفناک حادثے" کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ انہوں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے افراد کے "ناقابل یقین کام" کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ہیلی کاپٹر کے مسافر بھی لاپتہ

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی فوج کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ ٹکرانے والا ہیلی کاپٹر بلیک ہاک ماڈل کا تھا، جس میں تین امریکی فوجی سوار تھے۔

نیوز ایجنسی اے پی کی اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک تربیتی پرواز پر تھا، تبھی مسافر طیارے سے ٹکرا گیا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں فوجیوں کی حالت فی الحال نامعلوم ہے۔

امریکی فوجی طیارہ جاپان کے قریب سمندر میں گر کر تباہ

امریکن ائیرلائنز نے حادثے کے بارے میں کیا کہا؟

امریکن ایئر لائنز (اے اے) نے اس واقعے سے متعلق ایک بیان کہا کہ امریکن ایگل فلائٹ 5342 کنساس کے وچیتا سے واشنگٹن ڈی سی جا رہی تھی اور واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

ایئر لائن کے مطابق ریگن ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 60 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ "ہماری تشویش طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے لیے ہے۔"

بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن

اس واقعے کے فوری بعد واشنگٹن کے قریب ہوائی اڈے سے تمام ٹیک آف اور لینڈنگ کو روک دیا گیا ہے، کیونکہ ہنگامی خدمات کی تمام تر توجہ حادثے کی جگہ پر مرکوز ہے۔

کئی ہیلی کاپٹر، جن میں یو ایس پارک پولیس، ڈی سی میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ اور امریکی فوج شامل ہے، دریائے پوٹومیک میں واقع جائے وقوعہ پر پرواز کر رہے ہیں۔

ڈی سی فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز (ای ایم ایس) نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ فائر بوٹس بھی پوٹومیک کے کنارے موجود ہیں۔

جنوبی کوریا: مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک، سات روزہ قومی سوگ کا اعلان

ڈی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ڈی سی فائر ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایک مشترکہ بیان میں لکھا گیا: "اس وقت ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ معلومات نہیں ہے۔

"

امریکن ایئر لائنز کے سی ای او رابرٹ آئسوم نے ایک ویڈیو میں تصادم کے بارے میں اپنے "گہرے دکھ" کا اظہار کیا۔ اس ویڈیو پیغام کو ایئر لائن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

آذربائیجان کا مسافر طیارہ کریش ہونے سے 42 ہلاکتوں کا خدشہ

ان کا کہنا ہے کہ ایئر لائن مقامی، ریاستی اور وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی تحقیقات کے ساتھ "مکمل تعاون" کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا "ہم جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، ہم کر رہے ہیں۔"

ص ز / ج ا (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیلی کاپٹر میں مسافر طیارے کے بارے میں ایئر لائن کے مطابق طیارے کے سوار تھے کے قریب

پڑھیں:

روس کا مسافر طیارہ خراب موسم کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا ایک مسافر طیارہ ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، اور اس میں سوار 5 بچوں سمیت تمام 49 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق 50 سال پرانا اے این 24 طیارہ کم بادلوں اور موسلا دھار بارش میں ٹِنڈا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، یہ حادثہ روس کے دور افتادہ علاقے، امور ریجن میں پیش آیا۔

???????????? BREAKING:

Wreckage of missing AN-24 plane carrying 49 people has been found 15 km from Tynda, Russia.

All passengers are feared dead from the crash. https://t.co/z1YxjD8lfN pic.twitter.com/c5XPd0i5QV

— SVS NEWS AGENCY (@svsnewsagency) July 24, 2025


یہ طیارہ خاباروفسک–بلاگوویشچینسک–ٹنڈا روٹ پر پرواز کر رہا تھا جب یہ غائب ہو گیا۔

ہنگامی امدادی حکام نے بدترین خدشات کی تصدیق اس وقت کی جب طیارے کے جلے ہوئے ملبے کو ایئرپورٹ سے 9 میل دور دریافت کیا گیا۔

وزارتِ ایمرجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے کا ڈھانچہ جل رہا تھا، جب Mi-8 ریسکیو ہیلی کاپٹر نے گھنے جنگلات اور پہاڑی علاقے میں کریش سائٹ کا پتہ لگایا۔

Bu gün Rusiyada qəzaya uğrayan təyyarənin görüntüləri yayımlanıb https://t.co/sF6UlE6lHr pic.twitter.com/D5mU4Qhayr

— Operativ Media (@operativmedia) July 24, 2025


تاحال کسی زندہ بچ جانے والے کے آثار نہیں ملے ہیں، روسی حکام نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے حادثے کے مقام کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے
  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک
  • روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
  • روس کا مسافر طیارہ خراب موسم کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • روس میں مسافر طیارے گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 ہلاک
  • خلیج عمان میں ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی بحری جہاز کو وارننگ کیوں دی؟
  • ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک مرتبہ پھر بحر عمان میں آمنے سامنے آگئے