سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہورہائی کورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اعظم خان سواتی اٹک جیل میں قید ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی تھیں۔
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر
اس موقع پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی تھی۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت جبکہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اعظم سواتی سواتی کی
پڑھیں:
سکھر: آج پیپلز پارٹی کا جلسہ روہڑی انٹرچینج کے قریب ہو گا
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی آج سکھر میں روہڑی انٹرچینج کے قریب عوامی جلسہ منعقد کرے گی۔
پی پی پی کے سکھر میں عوامی جلسے کے لیے قومی شاہراہ روہڑی انٹرچینج کے قریب پنڈال سج گیا، جس میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں رکھی گئی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماء جلسے سے خطاب کریں گے۔
حیدر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
جلسہ گاہ سے چند کلو میٹر دور دھرنے پر بیٹھی وکلاء برادری جلسے میں شرکت کی دعوت مسترد کر چکی ہے۔
پی پی پی رہنماء ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا آج کا جلسہ جشنِ سندھو کے نام سے ہو گا، ہم تو اب بھی کہیں گے کہ وکلاء ہمارے جلسے میں آئیں اور فتح کاجشن مل کر منائیں۔