وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی آفر کو شفاف انداز سے قبول کیا، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیاں بنیں اور مذاکرات شروع ہوئے، رواں ماہ کی 28 تاریخ کو میٹنگ ہونی تھی اور وہ مذاکرات سے بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے ان کو کہا آپ آئیں لکھ کر جواب دیں گے، ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا، یہ اپنے گریبان میں بھی جھانکیں، انہوں نے 2018 میں ہاؤس کمیٹی بنائی ،کمیشن نہیں بناتھا۔
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا دورہ ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی (Heriot Watt ) دبئی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پوری طرح حقائق کو سامنے لائیں، 2018 میں ہم نے ہاؤس کمیٹی قبول کی آپ بھی آئیں 2018 اور 2024 کے انتخابات پر کمیٹی بنے، 26 نومبر کے دھرنے کی بات کرتے ہیں، 2014 کے دھرنے کی بھی ہاؤس کمیٹی احاطہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نیک نیتی کے ساتھ تیار ہوں کہ ڈائیلاگ آگے بڑھیں، انتشار کے ہاتھوں ملک کا بہت نقصا ن ہوا ،یہ ملک مزید نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے خوارج کا مقابلہ کیا، پاک فوج کے جوانوں نے خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، پاک فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، افواج پاکستان،رینجرز ،پولیس اور سکیورٹی اداروں کی ملک کیلئے لازوال قربانیوں کی ایک داستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر روز خوارج ،دہشتگردوں کا مقابلہ کیا جارہا ہے، ایک شہید کے والد کو خود ملا، ان کے حوصلے بہت بلند تھے، ہمیں ہر روز بہادری اور دلیری کی داستانیں سننے کو ملتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈپروسیجر آرڈیننس 2024کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیا
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا، میرے حساب سے پالیسی ریٹ میں کم از کم 2فیصد کمی ہونی چاہیے تھی، پالیسی ریٹ میں کمی سے صنعت اور کاروبار کو فائدہ ہوگا، ہم دن رات کاوشیں کررہے ہیں، ترقی و خوشحالی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ کے دھندے میں سیکڑوں پاکستانیوں کی جانیں گئیں، کالے دھندے کے نتیجے میں پاکستان کے چہرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، کل انسانی سمگلنگ کے معاملے پر ایک اور میٹنگ کی تھی، انسان سمگلرز نے پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جب تک مکمل تحقیقات نہیں ہوتیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
نیسلے پاکستان نے پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈز میں کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ جیت لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف مذاکرات کی پی ٹی ا ئی کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بہادر اور غیور عوام نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،خیبر پختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے پی کو مبارکباد اور وفاق کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں،امید ہے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہماری پیشکش کا مثبت جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ مجھے کسی نے نہیں کہا کہ چترال میں دانش اسکول بنائیں، لیکن میں آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے آیا ہوں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے ہم پلہ ہے اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ابھی دانش اسکول کا افتتاح کیا ہے۔ اپر چترال میں جلد یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہاں کے عوام کو فی الفور گیس پلانٹ بھی لگا کر دیا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے، جو اگلے سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں طلبہ کیلیے میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی اسکیم کا اجرا کیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ چترال کے بچوں کو بھی ملیں گے۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا