مرد و خواتین اداکاروں کے سیٹ پر نشہ کرکے آنے پر پابندی لگائی جائے، محسن عباس حیدر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور:
نوجوان پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر شوبز شخصیات مختلف قسم کے نشے کر کے آتی ہیں۔
محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں نشے کے کلچر پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیٹ پر چرس، شراب یا کسی بھی قسم کا نشہ کر کے آنے والے تمام اداکاروں پر پابندی ہونی چاہیے۔
محسن عباس کے حالیہ بیان کے بعد ایک بار پھر انڈسٹری میں نشے کے کلچر کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے۔ یہ معاملے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب چند روز قبل نامور پاکستانی اداکار معمر رانا کی ایک متنازع ویڈیو سامنے آئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنرل ساحر کا دورہ ترکیہ، ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں شرکت
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بین الاقوامی دفاعی شعبے میں جدید ترین جدید ٹیکنالوجی اور رجحانات کا حامل 17واں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلہ ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری ہے اور اس صنعتی میلے میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر جنرل (ریٹائرڈ) یاسر گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع گربانوف اگل سلیم اوگلو اور ترک چیف آف جنرل جنرل متین گوراک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ فوجی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔