وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔
چینی سفیر نے اس خوشی کے موقع پر چینی حکومت اور اس کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف چینی سفیر
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم کی مبارک باد
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔