نیویارک: وزیراعظم کی ترقیاتی اقدام اجلاس میں شرکت، چینی ہم منصب اور یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کی، جس کا موضوع تھا: “Recommit to our Original Aspirations, United to Build a Brighter Future for Development”۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی کی، جبکہ اجلاس میں شریک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کی اس اجلاس میں شرکت پاک چین مثالی دوستی اور دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی جنپنگ کے GDI ویژن کو خطے اور دنیا میں پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی چین کے وزیراعظم لی چیانگ چینی وزیراعظم سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس محمد شہباز شریف نیویارک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی چینی وزیراعظم سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس محمد شہباز شریف نیویارک شہباز شریف اجلاس میں
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور اس حوالے سے تمام وزرا و ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسبلی نے تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے جب کہ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت نہیں کی۔