پاکستانی اداکار کا راکھی کو شادی کی پیشکش، پھر اچانک انکار! اصل وجہ کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب راکھی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے، اور انہوں نے دودی خان کا نام لیا تھا۔
چند روز قبل راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت سے رشتے آئے ہیں، لیکن انہوں نے دودی خان کو چنا ہے کیونکہ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس افسر بھی ہیں۔
تاہم، اب دودی خان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ راکھی سے شادی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے راکھی کو اس لیے پروپوز کیا تھا کیونکہ وہ خدا سے محبت کرتی ہیں اور اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کر چکی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "مجھے لگتا ہے کہ میرا یہ پروپوزل لوگوں کو قبول نہیں، بہت سی مخالفت ہوئی جسے میں برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں شادی نہیں کر سکتا، مگر راکھی پاکستان کی بہو ضرور بنیں گی۔ میں ان کی شادی اپنے بھائیوں میں سے کسی ایک سے کروا دوں گا۔"
دودی خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے فیصلے کو عقلمندی قرار دیا، جبکہ کچھ نے انہیں مذاق بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چلان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے نظام کو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے۔