اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے کراچی دورے کو حتمی شیڈول بھی جلد ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں8 فروری عام انتخابات دھاندلی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا ایجنڈا زیر غور آیا۔26 نومبر کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید مقدمات بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا۔انسانی حقوق تنظمیوں سے پنجاب حکومت کی غیر قانونی تصرفات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اپوزیشن رہنما ؤں نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط جمہوری آزادی کا گلہ گھونٹے کی بزدلانہ کوشش کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے میگا پراجیکٹ

شاہد سپرا:وفاقی حکومت کا صارفین کی سہولت کےلئے اہم اقدام ، الیکٹرانک آپریشنز کے نام سے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ۔
صارفین کی شکایات کےاندراج سے ایڈریس ہونے تک مانیٹر کیا جا ئےگا، شکایت درج ہونے پر متعلقہ لائن مین کی لوکیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔

لائن سٹاف لوکیشن پرپہنچ کر شکایات کا ازالہ کر کے آن لائن ریکارڈ اپ ڈیٹ کریگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے کمپیوٹر کا استعمال جاننے والےسٹاف کاچناؤ شروع کردیاگیا۔

بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل

کمیونیکیشن سکلز اور 40سال سے کم عمر کے سٹاف کو سپیشل ٹاسک دیا جائے گا، وزیراعظم کےحکم پرکمپنیوں میں شکایات کے ازالہ کیلئے پراجیکٹ بنایا گیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • کیا تحریک انصاف دلدل سے باہر آسکے گی؟
  • تحریک آزادی کشمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، انوارالحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کا صوبہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • گورنر خیبرپختونخوا کا صوبہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • جنگ ہونے پر خالصتان تحریک کا بھارتی پنجاب میں انڈین فوج سے لڑنے کا اعلان
  • وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے میگا پراجیکٹ
  • پاک بھارت کشیدگی: حکومت کیساتھ اپوزیشن بھی بھارت کو سخت جواب دینے کے لیے تیار
  • 2012 سے 2023 تک 195 کاٹن ملز کا 3ارب سے زائد ٹیکس ادا نہ کرنیکا انکشاف
  • وفاقی حکومت نے یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا