چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کا نام سامنے آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز ٹیم سب سے مستند اور تجربہ کار بیٹر بابر اعظم کریں گے، عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے یہ مشکل مشن مکمل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور صائم ایوب کے زخمی ہونے کے باعث اہم ذمے داری قبول کر لی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی کی وکلاسےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عمل داری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دوران گفتگو کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کے لیے بلایا لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔