چینی وزارت تجارت کا امریکہ کی جانب سے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کے ردعمل میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
چینی وزارت تجارت کا امریکہ کی جانب سے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کے ردعمل میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : امریکی وائٹ ہاؤس نے ایک فہرست جاری کی، جس میں چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر فینٹینیل جیسے مسائل کے بہانے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ چین نے اس پر شدید عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا ۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس اعلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کی کارروائی عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف اپنے مسائل کو حل کرنے میں بے سود ہے بلکہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ چین امریکہ کی غلط کارروائیوں کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائر کرے گا اور اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب جوابی اقدامات اٹھائے گا۔
چین امید کرتا ہے کہ امریکہ ہر بار ٹیرف کی آڑ میں دوسرے ممالک کو دھمکانے کے بجائے اپنے فینٹینیل جیسے مسائل کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھے گا اور ان کو حل کرے گا ۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی غلط کارروائیوں کو درست کرے اور چین کے ساتھ مل کر مسائل سے نمٹے ، یکساں مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر، کھلی بات چیت کرے، تعاون کو مضبوط بنائے اور اختلافات پر قابو پائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکہ کی
پڑھیں:
پاکستان کے ہاکی میچز؛ بھارتی فیڈریشن کو تحریری کلیئرنس درکار
لاہور:پاکستانی میچز کے حوالے سے بھارتی ہاکی فیڈریشن کو بدستور حکومت کی جانب سے تحریری کلیئرنس درکار ہے۔
صدر دلیپ ٹرکی کے مطابق ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ کے حوالے سے جیسے ہی حتمی منظوری ملی فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔
دوسری جانب، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔
بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔