Jasarat News:
2025-08-09@18:45:28 GMT

تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی وزارتِ تجارت

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی وزارتِ تجارت

چین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر بھی 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے تاہم سچ یہ ہے کہ تجارتی جنگ میں ایسے اقدامات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور اس جنگ میں کوئی فاتح بھی نہیں ہوتا۔

امریکی صدر کی جانب سے چین، کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف کے اعلان کے بعد چین کی وزارتِ تجارت نے ایک بیان میں اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر عالمی تجارت کے تسلیم شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ وہ صرف امریکا کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دوسروں کو مصیبت میں ڈال رہے ہیں۔ اگر دوسروں کے لیے مسائل پیدا ہوں گے تو امریکا بھی مسائل سے محفوظ نہ رہ سکے گا۔

امریکی صدر کی طرف سے چین کے خلاف 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے ایگزیکٹیو آرڈر کے اجرا کے چند ہی گھنٹے بعد چین نے صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔ چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاملات بگڑیں گے۔ ایسے اقدامات سے دونوں ملکوں کے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹیرف لگانے سے امریکیوں کو اب چین، میکسیکو اور کینیڈا کی مصنوعات بلند تر نرخوں پر خریدنا پڑیں گی۔

چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات سے منشیات کے کنٹرول میں بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔ چین نے خیرسگالی کے طور پر فینیٹینائل اجزا سے متعلق چیزوں کو کنٹرول کرنے میں امریکا سے بھرپور تعاون کیا ہے۔ اب اس تعاون کی گنجائش بھی ختم ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی صدر

پڑھیں:

تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ کوئی باہر نہیں نکلنا چاہتا، سوشل میڈیا پر مجھے 9 ماہ سے گالیاں دی جارہی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے آج پھر میرے خلاف بیانات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو تحریک کے حوالے سے مسلسل جدوجہد کرنا ہو گی، معلوم تھا 5 اگست کا نیتجہ بھی مایوس کن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ کوئی باہر نہیں نکلنا چاہتا، سوشل میڈیا پر مجھے 9 ماہ سے گالیاں دی جارہی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلائی جارہی ہے، علیمہ خان نے آج  پھر میرے خلاف بیانات دیے۔ ممبر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جب میرے خلاف بیانات دیں گے تو میں کیسے خاموش رہوں گا۔؟ پلانٹ کیے جانے کا بیانیہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے ہے، آج پارلیمانی پارٹی نے بھی کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف نے جو الزام عائد کیا اس پر انکوائری نہیں کارروائی کرنا پڑے گی
  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، فائدے میں کون؟
  • تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت
  • اسرائیل خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خارجہ
  • بھارت کے ساتھ ’ٹریڈ ڈیل‘ نہیں ہوگی؛ ٹرمپ نے صاف انکار کردیا
  • خون سے سیکھے گئے سبق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، تاریخ کے المیے دہرائے نہیں جا سکتے، چینی وزارت دفاع
  • ٹرمپ نوبل انعام کے حقدار، عالمی برادری کیساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں: بلاول 
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
  • حکومت کا ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • ایران سے تجارت اور چینی کا بحران