پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
درخواست موقف اختیارکیا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 29 جنوری کو درخواست دی، لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن وامان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، بلکہ درخواستگزار عالیہ حمزہ کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان گراونڈ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار عالیہ حمزہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست موقف اختیارکیا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 29 جنوری کو درخواست دی، لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن وامان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، بلکہ درخواستگزار عالیہ حمزہ کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے، درخواست واپس لینے کیلئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے اور پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت درخواست میں عالیہ حمزہ پی ٹی آئی لاہور کو بھی کی
پڑھیں:
دل دہلا دینے والا واقعہ، مالک بچے پر کتا چھوڑ کرمحظوظ ہوتارہا
— بھارت کے شہر ممبئی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے پٹ بُل نسل کے کتے کو ایک 11 سالہ بچے پر چھوڑ دیا۔ یہ ہولناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران بچہ ایک رکشے میں بیٹھا ہوا تھا جب مالک نے اپنے امریکی نسل کے پٹ بُل کو اس کے قریب چھوڑ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا پہلے تو خاموشی سے بچے کے پاس بیٹھا رہا، لیکن چند لمحوں بعد اچانک حملہ آور ہو کر بچے کو شدید زخمی کر دیا۔
واقعے کی سب سے افسوسناک بات یہ تھی کہ کتے کا مالک قریب بیٹھ کر صرف ہنستا رہا اور کسی قسم کی مدد فراہم نہ کی۔ متاثرہ بچے حمزہ کا کہنا تھا کہ اس نے بارہا مدد کے لیے پکارا، لیکن کوئی بھی آگے نہ آیا، سب لوگ صرف ویڈیو بناتے رہے۔
حمزہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے کتے کے مالک سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا باعث بن رہا ہے، جہاں صارفین پالتو جانوروں کے غیر ذمہ دارانہ استعمال پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔