شاہد خاقان عباسی کی ملکی مسائل کے حل کیلئے اتحادی حکومت بنانے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی مسائل کے حل کیلئے اتحادی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کا پہلا اجلاس ہوا اور اس فورم سے ملکی مسائل کا حل دیں گے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 26 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے اور یہ ترمیم آئین اور عدلیہ پر وار ہے اس لیے اسے ختم کرنا ہوگا، ترمیم میں اب بھی خرابیاں ہیں لیکن ہم بڑی خرابی سے بچ گئے اور مولانا فضل الرحمان نے ہمیں بڑی خرابی سے بچا لیا ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری نہیں سمجھتا لیکن ملنے پر اعتراض نہیں ہے ، نواز شریف سے بات چیت ممکن ہے، لیکن وہ حکومت کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت غیرنمائندہ ہے ، مستقبل کا راستہ الیکشن ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں اتحادی حکومت بنانے پر بات نہیں ہوئی لیکن مسائل کے حل کیلئے اتحادی حکومت بننی چاہیے اور کوئی ایک جماعت مسائل حل نہیں کرسکتی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسائل کے حل کیلئے اتحادی حکومت اتحادی حکومت بنانے شاہد خاقان عباسی ملکی مسائل

پڑھیں:

لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے 90 روزہ ایکشن پلان تجویز

لاہور:

شہر میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ماہرین نے 90 روزہ ہنگامی ایکشن پلان تجویز کردیا۔

لاہور میں کوڈ فار پاکستان کے تحت منعقدہ مکالمہ "گفتگو" میں یہ منصوبہ تجویز کیا گیا، جس میں حکومتی نمائندوں، ماہرین ماحولیات، قانون دانوں، کسانوں کے نمائندوں اور نجی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ لاہور کے شہریوں کی اوسط عمر اسموگ کے باعث تقریباً سات سال کم ہو سکتی ہے،گزشتہ برس صرف ایک ماہ میں پنجاب کے اسپتالوں میں تقریباً 19 لاکھ مریض سانس کی بیماریوں کے علاج کے لیے لائے گئے تھے۔

ادارہ تحفظ ماحولیات لاہور  کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے کہا کہ اسموگ صرف ماحولیاتی نہیں بلکہ صحت عامہ کا ایک سنگین بحران ہے، جس کے حل کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ماحولیاتی وکیل رافع عالم نے کہا کہ ایسی مہمات کے ذریعے ایک ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جس میں شہری، ماہرین اور پالیسی ساز اکٹھے ہو کر عملی حل تلاش کر سکتے ہیں اور یہی اشتراک طویل مدتی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں مرتب کیے گئے ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی اور کسانوں کو متبادل ذرائع فراہم کیے جائیں، کوڑا کرکٹ جلانے کے خاتمے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی اور صرف جدید ٹیکنالوجی والے بھٹوں کو چلنے کی اجازت دینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر کے داخلی راستوں اور شاہراہوں پر شجرکاری، تعلیمی اداروں میں سبزہ بڑھانے، شہریوں میں آگاہی مہمات چلانے اور رائیڈ شیئرنگ اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بعض اداروں کے پاس مستند ڈیٹا تو موجود ہے مگر نفاذ کی صلاحیت نہیں، کچھ کے پاس منصوبے ہیں مگر عوامی سطح تک رسائی نہیں جبکہ کچھ ادارے عوامی رابطے کی قوت رکھتے ہیں لیکن عملی حکمت عملی نہیں رکھتے، اس خلا کو پر کرنے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

کوڈ فار پاکستان کی کمیونٹی منیجر خانسہ خاور نے بتایا کہ ماہرین کی تجاویز کو باضابطہ طور پر ایکشن پلان کی شکل میں حکومت کو بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دی اربن یونٹ، پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو اور ادارہ تحفظ ماحولیات کے پاس ائیر کوالٹی سے متعلق ڈیٹا کو اکٹھا کرکے سوشل میڈیا اور تعلیمی اداروں کے لیے آگاہی ویڈیوز بنائی جائیں گی اور شہریوں کو آرگائنک فارمنگ کی طرف راغب کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب پہلے ہی ایک "اسموگ وار روم" قائم کر چکی ہے تاہم نومبر 2024 میں لاہور کا فضائی معیار دنیا کے بدترین درجوں میں شامل رہا، جب ایک روز ایئر کوالٹی انڈیکس 1165 تک پہنچ گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان بھر میں فضائی آلودگی کے باعث اوسطاً 3.9 سال اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں سات سال تک عمر میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی طرف سے فضائی آلودگی اور اسموگ کے تدارک کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے گئے ہیں، کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے تلف کرنے کے لیے خصوصی مشینری فراہم کی گئی ہے، بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے اور تحفظ ماحولیات فورس قائم کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی شہری ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی، سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ کے لیے گاڑیوں کی تعیناتی اور فضائی معیار کی نگرانی کے لیے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں 17 سال سے پی پی حکومت‘ مسائل کے انبار لگے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار ہیں‘تر جمان پنجاب حکومت
  • جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار ہیں، عظمیٰ بخاری
  • حماس کا غزہ میں سیز فائر تجویز پر عملدرآمد کا اعلان، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر آمادہ
  • حماس کا غزہ میں سیز فائر تجویز پر عملدرآمد کا اعلان، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ
  • حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
  • پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے 90 روزہ ایکشن پلان تجویز
  • حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہے؛ محسن نقوی
  • حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو