نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی فیس بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
KHATMANDU:
نیپال نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی فیس میں اضافہ کر دیا،موسم بہار کی فیس 11ہزار ڈالر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر مقرر کردی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کے محکمہ سیاحت نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے پرمٹ کی فیس میں یہ کہہ کر ایک تہائی اضافہ کر دیا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔
محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔
نیپال میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے 8 موجود ہیں اور یہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔
غیرملکی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کیلیے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں اور اس مد میں گزشتہ برس حکومت کے خزانے میں 40 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔ یہ رقم پہاڑ کی صفائی اور ریسکیو آپریشنز میں خرچ کی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔