دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں جگہ بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز


دبئی : دبئی کیپٹلز نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلبدین نائب کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ایلکس ہیلز نے صرف 32 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میکس ہولڈن کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے وائپرز کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔ تاہم کیپیٹلز نے شاندار جوابی اننگز کھیلتے ہوئے وائپرز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز پر محدود کر دیا اور پھر ہدف حاصل کرلیا۔

ابتدائی 6 اوورز کے بعد رنز بننا بند ہوگئے اور صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب لوکی فرگوسن نے 10 ویں اوور میں ایڈم روسنگٹن کو آوٹ کیا انہوں نے 31 گیندوں پر 44 رنز بنائے اس وقت اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز تھا۔ گلبدین نائب اور کپتان سیم بلنگز کو ہدف کو تیزی سے حاصل کرنے کی ذمہ داری ملی بلنگز نے 12 ویں اوور میں محمد عامر کی پٹائی کرتے ہوئے 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا، پھر اگلے اوور میں ہسارنگا کو تین چوکے اور ایک چھکا مارا وہ 16 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ نائب کے ساتھ روومین پاول بھی موجود تھے۔ کیپیٹلز کو 30 گیندوں پر 52 رنز درکار تھے پاول نے 18 ویں اوور میں ڈیوڈ پین کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 20 رنز بنائے۔ کیپیٹلز کو آخری اوور میں 12 رنز کی ضرورت تھی اور نائب خوش قسمت تھے کہ انہوں نے پہلی دو گیندوں پر چھ رنز بنائے۔

اگلی گیند پر دھرو پراشر نے انہیں ڈراپ کر دیا لیکن ایک گیند بعد میں اسکور برابر ہونے کی وجہ سے وہ آؤٹ ہو گئے۔ سکندر رضا نے آخری گیند پر باؤنڈری لگا کر رنز کے تعاقب کو یقینی بنایا۔اسے قبل متحدہ عرب امارات کے فرحان خان نے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کر کے کیپیٹلز کو پہلے ہی اوور میں کامیابی دلا دی۔ ایلکس ہیلز اور میکس ہولڈن نے وائپرز کو چھ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64 رنز تک پہنچایا۔ ہیلز نے 7 ویں اوور میں سکندر رضا کو لگاتار دو چھکے لگائے اور 28 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے آئی ایل ٹی 20 میں نویں بار سنگ میل عبور کرنے کے لئے سات چوکے لگائے اور تین بار باؤنڈری پار کی ۔

ہولڈن اچھے پارٹنر ثابت ہوئے اس جوڑی نے 52 گیندوں پر 98 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ وائپرز کا اسکور 10.

1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز تھا۔ردرفورڈ اور ونندو ہسارنگا جلد ہی آؤٹ ہوگئے جبکہ لارنس نے کچھ اور چوکے لگائے تاہم 19 ویں اوور میں انہیں دشمنتھا چمیرا نے 35 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ خزیمہ تنویر نے آخری اوور میں ایک چھکا اور دو چوکے سمیت پانچ گیندوں پر 15 رنز بنائے جس کی بدولت وائپرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20 کیپیٹلز نے وائپرز کو

پڑھیں:

ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی ہرا دیا

تصویر بشکریہ کرک انفو

آسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔

بعدازاں ٹِم ڈیوڈ نے 37 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس سے قبل جوش انگلس کا 43 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔

آسٹریلیا نے یہ ہدف 16.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ٹِم ڈیوڈ 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے ٹِم ڈیوڈ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی جونیئر چیمپئن شپ: مصر کے محمد ذکریا اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب
  • ٹم ڈیوڈ ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے
  • نسٹ کے طلبا آئی ایس ایس پر مبنی عالمی فائنلز میں پہنچ گئے
  • ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی ہرا دیا
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی
  • پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی
  • اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی