لاہور، جوانسالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے سے 14سالہ صنم کے اغوا کی کال موصول ہوئی تھی، جس پر ڈولفن ٹیم فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق ملزمان نے بچی کو صبح 4بجے گھر سے اغواء کیا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے دونوں ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کیا اور بچی کو بازیاب کروایا۔ ملزمان نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد قریبی بوسیدہ مکان میں بند کیا ہوا تھا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سعید، دلبر کا تعلق اندرون سندھ سے ہے جبکہ متاثرہ لڑکی صنم رائیونڈ کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے، جسے بہ حفاظت والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزمان کو
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالواسع اور دانیال خضر کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں شاہراہ فیصل اور ٹیپو سلطان روڈ سے حراست میں لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان غیر قانونی طریقے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی منتقلی میں ملوث تھے اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرتے تھے۔چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے نقدی برآمد کی گئی، جب کہ ان کے موبائل فونز اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے جن سے غیر قانونی لین دین سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔